سلمان خان نے کترینہ اور وکی کو 3 کروڑ کی گاڑی تحفہ میں دے دی

رنبیر کپور نے کترینہ کو 2 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ہیروں کا ہار دیا، شاہ رخ خان اور ہریتک روشن نے بھی اچھے تحائف دئیے۔

نوبیاہتا کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بعد ممبئی واپس آگئے اور اپنے نئے گھر پہنچے، دونوں فلمسٹارز کی شادی کی تقریبات راجستھان کے سکس سینس فورٹ ریزارٹ میں منعقد ہوئی تھیں۔

ہنی مون پر روانگی سے قبل نئے شادی شدہ جوڑے کو مہنگے تحائف ملے جس میں سب سے خاص تحفے سلمان خان اور رنبیر کپور کے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

کترینہ کیف کی رسم حنا کی تصاویر سامنے آگئیں

کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے

سلمان خان نے کترینہ اور وکی کو 3 کروڑ روپے مالیت کی رینج روور گاڑی تحفے میں دی۔

خبر کے مطابق رنبیر کپور نے بھی اپنی سابق گرل فرینڈ کترینہ کو ایک ہیروں کا سیٹ دیا جس کی مالیت 2 کروڑ 70 لاکھ ہے۔

بالی ووڈ کے اس نوبیاہتا جوڑے کو سپر اسٹار شاہ رخ خان کی طرف سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی پینٹنگ اور ہریتک روشن کی طرف سے 3 لاکھ روپے کی نئی بی ایم ڈبلیو کی موٹر بائیک بھی تحفے میں ملی۔

عالیہ بھٹ نے لاکھوں روپے مالیت کی پرفیومز سے بھری ٹوکری کا تحفہ دیا۔

متعلقہ تحاریر