سلمان خان کا "بجرنگی بھائی جان ٹو” بنانے کا اعلان
نئی فلم کے دوسرے حصے میں اداکارہ عالیہ بھٹ کا کردار اہم ہے

بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے گذشتہ روز ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنی 2015 کی کامیاب فلم بجرنگی بھائی جان کے سیکوئل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلد ہی فلم کے سیکوئل میں بجرنگی کا کردار دوبارہ نبھائیں گے۔
بھارتی شہرممبئی میں ہونے والے آرآرآر ایونٹ میں اداکار سلمان خان کا کہنا تھا کہ ایس ایس راجامولی کے والد وجیندر پرساد نے 2015 میں ریلیز ہونے والی بجر نگی بھائی جان جیسی کیریئر کی بہترین فلم دی تھی اور اب اس فلم کا سیکوئل بھی وہی لکھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سلمان خان نے کترینہ اور وکی کو 3 کروڑ کی گاڑی تحفہ میں دے دی
سعودی عرب میں کنسرٹ، سلمان خان کے رقص پر حاضرین خوش
Exclusive!#SalmanKhan announces #BajrangiBhaijaan 2. The sequel too has been written by K. V. Vijayendra Prasad, #SSRajamouli’s father. pic.twitter.com/snt8OMFAbh
— Filmfare (@filmfare) December 19, 2021
انھوں نے بتایا کہ بجرنگی بھائی جان کا پہلا حصہ ہدایت کار کبیر خان نے ڈائریکٹ کیا تھا جس میں سلمان خان کے ساتھ نمایا کرداروں میں کرینہ کپور، نوازالدین صدیقی اور ہر شالی مہتا (منی ) شامل تھے جبکہ بجرنگی بھائی جان کے دوسرے حصے میں عالیہ بھٹ کا کردار اہم ہے ۔انھوں نے مزید بتایا کہ نئے فلم میں وہ بھگوان ہنومان کے بھگت کے طورپر اپنا کردار نبھائیں گے ۔
واضح رہے کہ 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم بجرنگی بھائی جان کی کہانی ایک ایسی بچی کے گرد گھومتی تھی جو غلطی سے سرحد عبور کرکے ہندوستان پہنچ جاتی ہے اور پھر سلمان خان اس کو واپس پہنچانے کیلئے کوششیں کرتے ہیں ۔