منی لانڈرنگ کے ملزم نے بالی ووڈ حسیناؤں کے نام اگل دئیے

شردھا کپور نے منشیات کیس میں اور شلپا شیٹھی نے شوہر کی رہائی کیلیے منی لانڈرنگ ملزم سے مدد طلب کی، اہم انکشافات سامنے آگئے۔

بھارت کا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آج کل سکیش چندرا شیکھر نامی جعلساز سے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کررہا ہے جس میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے کئی بالی ووڈ شخصیات سے رابطے ہیں جس میں شردھا کپور اور شلپا شیٹھی بھی شامل ہیں۔

سکیش شیکھر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ شردھا کپور کو سنہ 2015 سے جانتے ہیں اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے کیس میں ان کی مدد کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شریف فیملی نے غریب ملازمین کے ذریعے منی لانڈرنگ کی

منی لانڈرنگ کیس، شریف فیملی کے خلاف 100 گواہوں کی لسٹ منظرِعام پر

دوسری بالی ووڈ شخصیات کے متعلق بات کرتے ہوئے سکیش نے تفتیشی ایجنسی کو بتایا کہ وہ اداکار ہرمن باویجا کو بھی جانتے ہیں اور ان کی نئی فلم ‘کیپٹن’ میں مشترکہ پروڈکشن کا سوچ رہے ہیں جس میں کارتھک آریان مرکزی کردار ادا کریں گے۔

شیکھر نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ انہوں نے شلپا شیٹھی سے بھی رابطہ کیا تھا تاکہ ان کے شوہر راج کنڈرا کی رہائی میں مدد کی جاسکے۔

اس سے قبل بھارتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جیکلین فرنینڈس اور نورا فتحی سے سکیش چندرا شیکھر کے ساتھ رابطوں پر سوال کیے تھے۔

ایجنسی نے بتایا کہ جیکلین فرنینڈس اور نورا نے ملزم سے لگژری گاڑیوں کے نئے ماڈلز اور دیگر قیمتی تحائف حاصل کیے۔

پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے حال ہی میں سکیش چندرا شیکھر اور ان کی اہلیہ لینا ماریہ پال کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی درج کی گئی چارج شیٹ کا نوٹس لیا ہے جس میں 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہوا ہے۔

تمام ملزمان اس وقت عدالتی تحویل میں ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ مالی جرائم کا تفتیشی ادارہ ہے۔

متعلقہ تحاریر