ماہرہ ،عائزہ اور سجل سال کے100خوبصورت ترین چہروں کی فہرست کیلیے نامزد
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکاراؤں ماہرہ خان،سجل علی اور عائزہ خان کوٹی سی کینڈلر 2021 کے 100 خوبرو ترین چہروں کیلیے نامزد کردیاگیا۔
ٹی سی کیلنڈر ہر سال کے اختتام پر سال کے خوبصورت ترین 100چہروں کا اعلان کرتا ہے۔ یہ روایت گزشتہ 30 برسوں سےکامیابی سے چلی آرہی ہے جبکہ 2013 کے بعد سے اس فہرست میں دنیا کے 100 ہینڈسم مردوں کا بھی اضافہ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
شنیرا اکرم کے بعد سجل علی کو بھی پیپسی کانیا اشتہار کیوں پسند آگیا؟
سندھ حکومت نے اداکارہ صنم سعید کی فریاد سن لی
View this post on Instagram
ٹی سی کینڈلر نے نامزدگیوں کا اعلان اپنے انسٹاگرام پیج پر کیا جس کے12لاکھ فالوورز ہیں۔ ٹی سی کینڈلرسال کے 100 خوبصورت ترین چہروں کی سالانہ فہرست کا تخلیق کارہے۔
عمومی طور پر ٹی سی کلینڈر سب سے پہلے نامزد افراد کی فہرست جاری کرتا ہے، اور پھر اس پر مداحوں کی جانب سے ووٹنگ کرنے کو کہا جاتا ہے۔ ٹی سی کینڈلر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ نے ماہرہ خان ، عائزہ خان اور سجل علی سمیت نامزدگیوں میں شامل خواتین کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 2021 کے 100 خوبصورت چہروں شامل ہونے پران تمام خوبصورت خواتین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
کینڈلر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 2021 کی نامزدگیوں میں پاکستانی اداکاراؤں کے علاوہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا، جھانوی کپور اور رشمیکا مندنا شامل ہیں جب کہ مصری اداکارہ یاسمین صابری بھی واحد عرب اسٹار کے طور پر نامزدگیوں میں شامل ہیں۔
دریں اثنا رواں ماہ کے آغاز میں ٹی سی کینڈلر نے دنیا کے 100 پرکشش ترین مردوں کی فہرست کیلیے نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا جن میں پاکستانی اداکار وں فواد خان اور عمران عباس کو بھی نامزد کیا گیاتھا۔یاد رہے کہ فواد خان 2017،2018 اور 2020 کے بعد چوتھی مرتبہ اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔