عتیقہ اوڈھو کا نیا ڈرامہ سیریل ‘عشقِ جنون’ نشر ہونے کوتیار

  ڈرامہ سیریل'عشقِ جنون' ایک سحر انگیز  پراجیکٹ ہے  اس کی عکسبندی مکمل ہوگئی ہے ، اس ڈرامے کو جنوری 2022 میں ریلیز کردیا جائے گا۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر معروف  اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشقِ جنون’ کی شوٹنگ  مکمل ہوگئی ہے اور بہت جلد  ناظرین کیلئے پیش کردی جائے گی۔

سماجی رابطوں کی ویڈیوز اور فوٹوز شیئرنگ ایپ  انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شوٹنگ کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے سینئر ادکارہ عتیقہ اوڈھو نے لکھا ہے کہ   ڈرامہ سیریل’عشقِ جنون’ ایک سحر انگیز  پراجیکٹ ہے  اس کی عکسبندی مکمل ہوگئی ہے ، اس ڈرامے کو جنوری 2022 میں ریلیز کردیا جائےگا جس کے لئے ہم سب بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ۔

اداکارہ نے لکھا کہ  اس ڈرامے کی تشکیل میں تمام  فنکارو ں نے عمدہ اداکاری کی ہے تاہم یہ دیکھنا ہوگا کہ ہمارے مداح ہمارے کام کو کتنا سراہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی تیسری شادی، نواسہ بھی موجود

فلم ’کہے دل جدھر‘ جلد سنیما گھروں میں پیش کردی جائے گی، عتیقہ اوڈھو

آئی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے  بننے والے ڈرامہ سیریل ‘عشقِ جنون’ کی کہانی رادین شاہ کے  تحریر  کی ہے ڈرامے  میں مرکزی کردار اداکرنے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے  کہانی کے حوالے سے کفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامہ یقینی طور پر ناظرین کے لیے جذباتی ثابت ہوگا، یہ بنیادی طور پر ایک محبت کی انتہائی المناک کہانی  پر مبنی ہے۔

ڈرامے میں عتیقہ اوڈھو کے ساتھ دانش تیمور ، درفشاں سلیم ، نعمان اعجاز، اور شہود علوی شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر