فلم ’کہے دل جدھر‘ جلد سنیما گھروں میں پیش کردی جائے گی، عتیقہ اوڈھو
فلم ’کہے دل جدھر‘ کو گذشتہ مارچ میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم نا مساعد حالات کے بعد فلم کی ریلیز کو روک دیا گیا تھا

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ بہت پُرجوش ہیں کہ ہماری فلم’کہے دل جدھر‘ آخر کار انشااللہ جلد ہی سینما گھروں پر نظر آئے گی۔
وجدان پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی فلم ’کہے دل جدھر‘ کی رونمائی کے حوالے سے ویڈیو اور پکچر شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنے پیغام میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بتایا ہے کہ فلم ’کہے دل جدھر‘ بہت جلد سنیما میں دیکھی جاسکے گی ،انھوں نے کہا کہ اس فلم کے ذریعے عوام کو ایک عمدہ اور طاقتور پیغام پہنچایا جاسکے گا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ فلم ’کہے دل جدھر‘ کو گذشتہ مارچ میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم نا مساعد حالات کے بعد فلم کی ریلیز کو روک دیا گیا تھا ، مذکورہ فلم کی رونمائی دومرتبہ روکی گئی تاہم اداکارہ عتیقہ اوڈھوں کے مطابق اب یہ فلم ریلیز کےلئے بالکل تیار ہے اور بہت جلد سنیما گھروں میں دیکھی جاسکے گی۔
یہ بھی پڑھیے
مختصر پاکستانی فلم دریا کے اس پار کو 3 عالمی ایوارڈز مل گئے
79فیصد پاکستانیوں نے بھارتی فلمیں دیکھنا چھوڑ دیں
View this post on Instagram
اس فلم میں ہدایت کاری جلال رومی نے دی ہے مرکزی کردار ادا کرنے والےاداکار جنید خان فلم میں پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گے جبکہ عتیقہ اوڈھو اس فلم میں انسداد منشیات کے افسر کا کردار ادا کررہی ہیں دیگر کاسٹ میں روما مائیکل، ساجد حسن سمیت دیگر فنکار شامل ہیں، ۔فلم کی کہانی کامران باری نے تحریر کی ہے