کبریٰ خان کا شرارتی انداز، ماہرہ کو سالگرہ کی مبارکباد

دونوں اداکاراؤں نے 'ہم کہاں کے سچے تھے' میں ایک ساتھ اداکاری کی، کبریٰ نے لندن سے ماہرہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اور خوبصورت اداکارہ کبریٰ خان نے انسٹاگرام پر اپنی اور ماہرہ خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میری خوبصورت ماہرہ ۔ ۔ ۔ مہرین۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

کبریٰ نے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ مجھے دیر ہوچکی ہے، لندن کے سفر کے دوران رابطہ کرنا ذرا مشکل ہوتا ہے، میں تمہیں دل کی گہرائیوں سے دعا اور محبت بھیج رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

منشا پاشا کرپٹ پولیس افسران کو بےنقاب کریں گی

منشا پاشا اپنی نئی فلم کی ریلیز پر خوش

کبریٰ خان نے مزید کہا کہ تم جانتی ہو کہ میں واقعی تم سے محبت کرتی ہوں، سالگرہ مبارک ہو۔

ماہرہ خان اور کبریٰ خان دونوں نے ڈرامہ سیریل ‘ہم کہاں کے سچے تھے’ میں ایک ساتھ اداکاری کی تھی۔

حال ہی میں کبریٰ خان کو ان کے نئے ڈرامہ سیریل ‘صنف آہن’ پر خوب سراہا جا رہا ہے جبکہ ماہرہ خان اپنی نئی فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ کے ریلیز ہونے کی تیاری کر رہی ہیں۔

متعلقہ تحاریر