پاکستانی اداکاراؤں کی برف باری میں موج مستیاں

اداکارہ صبا فیصل اور ایمن خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اداکارائیں برف باری سے محظوظ ہورہی ہیں۔

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے فوٹو اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والی مشہور ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔ جہاں پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

سپریم کورٹ میں مرتضیٰ وہاب کی معافی قبول،برطرفی کا حکم واپس

ویڈیو میں اداکارہ صباء فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تو آپ میری ویڈیوز دیکھتے رہتے ہونگے لیکن میں اس وقت موجود ہیں بیلاروس میں اور میری آواز صحیح طرح سے نکل نہیں رہی ہے کیونکہ یہاں ٹھنڈ بہت ہے جبکہ درجہ حرارت منفی چھ ہے اور محسوس کریں تو منفی بارہ ہے۔یہاں کا موسم انتہائی خوشگوار ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

دوسری طرف پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official)

اداکارہ ایمن خان کی جانب سے انسٹا گرام پر لوڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویڈیو میں ایمن خان، ان کی بہن منال خان اور خاوند منیب بٹ بھی موجود ہیں۔ جو پاکستان کے بالائی علاقوں میں سیر وتفریح کررہے ہیں اور بالائی علاقے کے موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ایک دوسرے پر برف پھینک رہی ہیں۔

خیال رہے کہ پرستاروں کی جانب سے اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کی جوڑی کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر