اداکارہ نادیہ جمیل اور ثانیہ سعید کی 25 سال پرانی یاد تازہ

اداکارہ نادیہ جمیل کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ثانیہ سعید اور نادیہ جمیل میاں محمد بخش کا کلام گارہی ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ شیئر کی ہے۔

اداکارہ نادیہ جمیل کی جانب سے ٹوئٹ میں شیئر کی گئی ویڈیو میں پچیس سال پرانی یاد تازہ کی گئی ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں نادیہ جمیل کے ساتھ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ ثانیہ سعید بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے

منقسم مہاجر ووٹوں کو اکٹھا کرنے کا ٹاسک کس نےدیا؟میدان سیاست میں ہلچل بپا

ٹوئٹ کے بارے میں نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ پچھلے ہفتے لاہور چھوڑنے سے پہلےثانیہ سعید اور میں نے ایک بار پھر چاندنی آسمان کے نیچے میاں محمد بخش کا کلام گایا۔

اپنی بہترین ڈائیلاگ ڈیلیوری اور چہرے کے تاثرات سے کسی بھی کردار میں جان ڈال دینے والی ادکارہ ثانیہ سعید اور پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے پچیس سال پہلے محمد بخش کا کلام گایا تھا۔

نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ ثانیہ سعید نے میرے لیے دوستی، وفاداری، اعتماد اور ایک دوسرے کے ساتھ بڑھنے کی اہمیت کو تقویت دی۔ ہم ایک دوسرے سے دستبردار نہیں ہوئے۔ ہم نے ایک دوسرے سے ہمیشہ سیکھا اور ایک دوسرے سے پیار کیا ہے۔

خیال رہے کہ 1996ء میں مہرین جبار کی ہدایت کاری میں بننے والی ٹیلی فلم پتلی گھر کیلئے یہ کلام گایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ امسال ہی اداکارہ نادیہ جمیل بریسٹ کینسر کے عارضے سے مکمل طور پر صحت یاب ہوئی ہیں۔

متعلقہ تحاریر