سلمان خان کی پاکستانی پرستاروں سے محبت کی عمدہ مثال

بالی ووڈ فلم نگری کے سپراسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ 2007ء کی کامیاب فلم چک دے انڈیا کی پیشکش شاہ رخ خان سے پہلے مجھے ہوئی تھی۔

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سپراسٹار سلمان خان سے جڑی ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ جس سے پتہ چلا ہے کہ 2007ء کی کامیاب ترین ہندوستانی فلم چک دے انڈیا کی شاہ رخ خان سے پہلے سلمان خان کو پیشکش کی گئی تھی۔

تصویریں اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والی مقبول ایپ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا کہ یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ فلم چک ڈے انڈیا کیلئے پہلے سلمان خان سے رجوع کیا گیا تھا تاہم ان کے انکار پر شاہ خان نے فلم سائن کی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے

آئی ایم ایف کی لٹکتی تلوار، حکومت کیلئے منی بجٹ دردسر، اپوزیشن بھی صف آراء

سلمان خان کے مطابق انہیں فلم چک دے انڈیا کے کلائمکس سے مسئلہ تھا جبکہ سلمان خان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ فلم کا عنوان بھی مجھے سمجھ نہیں آیا، کاش وہ ہندوستان کو ٹائٹل میں شامل نہ کرتے۔

سلمان خان نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش میں ہمارے پرستاروں کے بھی جذبات ہیں لہٰذا وہ کسی بھی قیمت پر اپنے پاکستانی اور بنگلہ دیشی پرستاروں کے جذبات کو مجروح نہیں ہونے دے سکتے۔

متعلقہ تحاریر