انڈیا میں نیٹ فلکس کے خلاف مہم

نیٹ فلکس پر جاری کی جانے والی سیریز میں مندر میں رومانوی مناظر کی عکس بندی کی گئی تھی جس پر ہندو مذہب کے پیروکار آگ بگولا ہوگئے۔

ہندو مذہب کے پیروکاروں نے مندر میں رومانوی مناظر کی عکس بندی کرنے پر احتجاجاً نیٹ فلکس کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ انڈیا کے عوام کا مؤقف ہے کہ مندر ان کا مذہبی مقام ہے۔ مندر میں رومانوی مناظر کی عکس بندی کرنا ہندو مذہب کی بے حرمتی ہے۔

نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی بھارتی سیریز ‘اے سوٹیبل بوائے’ میں ہندو لڑکی اور مسلمان لڑکے کے درمیان رومانوی مناظر دکھانے پر بھارتی عوام نے پولیس کو شکایت بھی درج کروائی ہے۔

او ٹی ٹی ایپ نیٹ فلکس کا بائیکاٹ کرنے کے لیے مہم کا آغاز کردیا گیاہے۔ جس کے بعد ٹوئٹر پر بائیکاٹ نیٹ فلکس کا ٹرینڈ بھی چلایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایک جھوٹی لو اسٹوری جس میں سب سچ ہے

لیکن تاحال نیٹ فلکس اور سیریز کی ہدایات کارہ کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

انڈیا کی حکومتی جماعت بی جے پی کے یوتھ ونگ کے رہنما نے بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں سیریز کے خلاف باقاعدہ مقدمہ بھی درج کروایا ہے۔

انڈین نیٹ فلکس صارفین کا کہنا ہے کہ ہندو مذہب کی ثقافت یہ نہیں ہے جو نیٹ فلیکس دکھارہا ہے۔ مندرمیں رومانوی مناظر دکھانے سے بھارت اورہندو مذہب کے پیروکاروں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

تاہم اسی نوعیت کا ایک واقعہ پاکستان میں بھی پیش آیا تھا جب بلال سعید اور صبا قمر کی پشاور کی مسجد وزیر خان  کے احاطے میں لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ عوام نے ردعمل میں غم اور غصے کا اظہار کیا تھا۔ بعد ازاں دونوں نے عوام سے معافی مانگ لی تھی۔

متعلقہ تحاریر