اداکار فیضان شیخ کے گھر پاپا پکارنے والی ننھنی پری کی آمد

اداکار فیضان شیخ نے مداحوں کو نئی پری کی پیدائش کی اطلاع انسٹاگرام پر دی۔

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی فیضان شیخ اور ماہم عامر کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

فیضان شیخ کی جانب سے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی اطلاع فوٹوز اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والی مقبول ایپ انسٹاگرام پر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیئے

وفاقی حکومت نے نواز شریف کو پاکستان لانے کیلئے کمرکس لی

اداکار فیضان شیخ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں وہ خود اور اہلیہ ننھی پری کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Faizan Sheikh (@mfaizansk)

فیضان شیخ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم دو اسپتال آئے تھے اور اب تین ہوگئے ہیں، ماشا اللہ، الحمد للہ بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

شوبز انڈسٹری کی اداکار جوڑی کے گھر نئے مہمان کے اضافے پر ساتھی اداکارائیں اور مداح بھی انہیں مبارکباد دے رہے ہیں اور ننھی پری کیلئے دعائیہ پیغامات بھی ارسال کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں جوڑے نے اپنے گھر ننھے مہمان کی جلد آمد کے حوالے سے بھی آگاہ کیا تھا۔

اداکارہ فیضان شیخ اور ماہم عامر اگست 2018 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں نے متعدد پراجیکٹس میں ساتھ کام بھی کیا۔

متعلقہ تحاریر