اداکارہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی کی شادی کی چوتھی سالگرہ
زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے شادی کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر کیک بھی کاٹا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ زارا نور عباس نے فوٹوز اور ویڈیوزاپ لوڈ کرنے والی مقبول ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔
تیس سالہ پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے خاوند اسد صدیقی کے ساتھ شادی کی چوتھی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے
اپنی پہلی شادی میں ناکام ہونے والی زارا نور عباس نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ اسد صدیقی اور میں اپنی زندگی کا بہترین دن منا رہے ہیں جس کا مقصد مجھے سپورٹ کرنا ہے۔
زارا نور عباس نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تم میرا چاند ہو، میرا ستاراہو، میرا سیارہ اور نہ صرف میری کہکشاں ہو بلکہ میری میری پوری دنیا ہو ۔میرے پروں کو راکٹ بوسٹر میں تبدیل کرنے کیلئے آپ کا شکریہ۔ میں تم سے پیار کرتی ہوں۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے پر اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی پہلی شادی کے ناکام ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ میری پہلی شادی اس لئے کامیاب نہیں ہوئی تھی کہ میں شوبز میں کام کرنا چاہتی تھی اور شادی سے پہلے شوہر نے بھی اس بات کا یقین دلایا کہ وہ اجازت دے گا مگر بعد میں سب کچھ اس کے برعکس ہوا،پہلی شادی بیرون ملک ہوئی تھی۔2014ء میں ہونے والی پہلی شادی صرف تین سال چل سکی جس کے بعد زارا نور عباس اپنے شوہر سے طلاق لے کر اپنی فیملی کے ہمراہ وطن واپس آگئی تھیں۔
واضح رہے کہ پاکستان شوبز کی نامور اور لیجنڈری اداکارہ بشری انصاری کی بھانجی اور اداکارہ اسماء عباس کی بیٹی زارا نور عباس کی شادی 2017ء میں معروف اداکار اسد قریشی سے انجام پائی تھی۔