اشنا شاہ اور صبا فیصل کیا انڈین فلم میں جلوہ گر ہوں گی؟
بیلاروس میں بھارتی ہدایتکار انوراگ کشیپ کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف صبا فیصل کہتی ہیں مداح بہت جلد بہترین ہدایت کار کا آنے والا پروجیکٹ دیکھ سکیں گے

پاکستان کی دو معروف اداکارائیں اشنا شاہ اور صبا فیصل ان دنوں بھارت کے معروف فلمساز انوراگ کشیپ کے ساتھ بیلاروس میں ایک پروجیکٹ کیلئے شوٹنگ میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں۔
اداکارہ صبا فیصل نے فوٹوز اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والی مقبول ایپ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دارالحکومت منسک سے مداحوں کیلئے بنائی گئی ویڈیو میں ان کے آنے والے پروجیکٹ پر کام کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے
-
نیپرا نے ایک مرتبہ پھر صارفین پر بجلی گرانے کا پروگرام بنا لیا
-
اداکارہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی کی شادی کی چوتھی سالگرہ
صبا فیصل کا کہنا ہے کہ آج میرا بیلا روس میں پہلا دن ہے جس کی وجہ یہ ہے آپ بہت جلد ایک بہترین ہدایت کار کا آنے والا پروجیکٹ دیکھیں گے۔
View this post on Instagram
-
اداکارہ اشنا شاہ نے بھی انوراگ کشیپ کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سرحد پار تعاون، یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور میں بہت کچھ سیکھنے کیلئے پُرجوش ہوں۔
View this post on Instagram
اشنا شاہ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ انوراگ گشیپ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
دوسری طرف صبا فیصل کے برعکس اشنا شاہ نے بتایا کہ یہ صرف ایک پروجیکٹ نہیں ہے۔ میں گریٹ اے کے (انوراگ کشیپ) سے مشورے لے رہی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ میں اس پروجیکٹ کا حصہ ہوں۔ میں اس حوالے سے بعد میں آگاہ کروں گی۔
یاد رہے کہ 2018ء میں انوراگ گشیپ نے سرحد کی دونوں اطراف ایک دوسرے کے فن پر پابندی لگانے اور سیاسی صورت حال پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا تھا۔پاکستان میں ممکنہ فلم بندی کے حوالے سے فلم گینگ آف واسع پورکے ہدایت کار کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان میں کوئی فلم بنا سکوں۔ میں ہمشیہ پاکستان میں لٹریچر فیسٹیول میں شریک ہونا چاہتا ہوں لیکن میری یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوسکی۔ میرے بہت سے دوست ہیں جنہوں نے پاکستان کا دورہ کیا اور بتایا کہ کس شدت کے ساتھ وہ دوبارہ دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔