یمنیٰ زیدی اور امر خان نے وہاج علی کی تعریف کردی

سقوط ڈھاکہ کے موضوع پر جیو ٹی وی ڈرامہ سیریل 'جو بچھڑ گئے' نشر کر رہا ہے، نوجوان اداکار وہاج علی کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

جیو ٹی وی پر آج کل سقوط ڈھاکہ کے موضوع پر ایک ڈرامہ نشر کیا جا رہا ہے، ‘جو بچھڑ گئے’ میں شوبز انڈسٹری کے نئے چہرے وہاج کی اداکاری کی تعریف ہو رہی ہے۔

یمنیٰ زیدی اور امر خان دونوں نے وہاج علی کی تعریف کی ہے، یمنیٰ نے انسٹاگرام پر کمنٹ کیا کہ ‘جو بچھڑ گئے’ بہت شوق سے دیکھ رہی ہوں، وہاج تم واقعی ایک فنکار ہو، تمہاری اداکاری کے مختلف پہلو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

ڈرامہ سیریل ‘پری زاد’ کے ویوز ایک کروڑ سے تجاوز کرگئے

ڈرامہ سیریل "قصہ مہر بانو کا” نے معاشرے کی حقیقت آشکار کردی

امر خان نے لکھا کہ یہ اس وقت ٹی وی کا سب سے بہترین ڈرامہ ہے، اداکاری، ہدایت کاری، ایڈیٹنگ سب کچھ بہت اعلیٰ ہے، امر نے مزید کہا کہ سب سے خاص وہ بوڑھا پروفیسر ہے جو بنگالی لہجے میں بات کر رہا ہے۔

ڈرامہ سیریل ‘جو بچھڑ گئے’ 12 دسمبر سے شروع ہوا تھا، اس میں سنہ 1971 کے دوران پاکستان کے لیے قربانی دینے والے افراد کی کہانی کی عکاسی کی گئی ہے۔

ڈرامے میں مرکزی کردار مایا علی اور وہاج نے ادا کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر