ڈرامہ سیریل "قصہ مہر بانو کا” نے معاشرے کی حقیقت آشکار کردی

اداکارہ ماورا حسین اور اداکار احسن خان کی نئی ڈرامہ سیریل "قصہ مہر بانو کا” میں معاشرے کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھتے ہوئے ازدواجی عصمت دری کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

فاخرہ جبین کے تحریر کردہ اس ڈرامے کی ہدایات اقبال حسین نے دی ہیں۔ ڈرامے میں احسن خان اور ماورا حسین کے علاوہ مشال خان، غزالہ کیفی، محمد احمد، خوشحال خان، زاویار نعمان اعجاز، نعمان حسن اور عریز محی الدین مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شنیرا بھابھی ٹوئٹر صارف کی کس بات پر ناراض ہوگئیں؟

عتیقہ اوڈھو کا نیا ڈرامہ سیریل ‘عشقِ جنون’ نشر ہونے کوتیار

آرٹ کی کوئی بھی صنف وہ حقیقی زندگی کی ترجمانی کرتی ہے۔ قصہ مہر بانو کا میں بھی معاشرے کی ایک تلخ حقیقت کو ڈرامائی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تاہم معاشرے کا ایک بڑا حصہ اس حقیقت کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔

ڈرامہ سیریل "قصہ مہر بابو کا” میں اداکارہ ماورا حسین کے شوہر کا کردار احسن خان ادا کررہے ہیں جو ایک شخص گیر اور شہوت پسند شخص دکھائے گئے ہیں۔ ڈرامے کی گذشتہ قسط میں احسن خان اپنی بیوی ماورا حسن کے ساتھ اس کی مرضی کے بغیر ازدواجی تعلقات قائم کرتا ہے یعنی marital rape کا ارتکاب کرتا ہے۔

ماہرہ خان کے ڈرامہ "ہم کہاں کے سچے تھے” کے خلاف تنقید کرنے والے ناظرین نے "قصہ مہر بانو کا” میں حقیقت دکھانے پر ڈرامے کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ناظرین کا کہنا ہے کہ ڈرامے کو جس انداز سے پیش کیا جارہا ہے وہ انتہائی بیہودہ ہے جس ڈرامے کی ٹیم اس بات سے اتفاق کرنے کو تیار نہیں ، ان کا کہنا ہے کہ ڈرامے میں معاشرے کی ایک پوشیدہ حقیقت کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ناظرین نے تنقید کے ساتھ ساتھ ماورا اور احسن خان کی اداکاری کو سراہا ہے۔

اداکارہ ماورا حسین اور اداکار احسن خان کی نئی ڈرامہ سیریل "قصہ مہر بانو کا"
twitter

ڈرامے میں مہر بانو یعنی ماورا حسین اور احسن خان کے درمیان تعلقات کشیدہ دکھائے گئے ہیں۔ ڈرامے کی 15ویں قسط میں ازدواجی عصمت دری کا سین فلمایا گیا ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔

اگرچہ عوام نے ان کی اداکاری کی تعریف کی ہے لیکن ڈرامے کے خوفناک بیانیے پر تنقید کی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ لوگ اس قسم کی داستانوں سے تنگ آچکے ہیں۔

تاہم ماورا حسین نے اپنے کردار کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ "موجودہ مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے یہ ان کی عاجزانہ کوشش ہے۔”

اداکارہ کا کہنا ہے "معاشرے میں ایسے واقعات اس وقت رونما ہوتے ہیں جب زبردستی شادیاں کی جاتی ہیں۔”

متعلقہ تحاریر