لائیو شو میں جُگن کاظم  نے علیزے شاہ کا مذاق بنا دیا، صارفین کی تنقید

جگن کاظم جیسے ہی جھٹکے سے گِرتی ہیں ساتھ کھڑی شازیہ منظور انہیں اٹھنے میں مدد کرتی ہیں

اداکارہ و مارننگ شو میزبان جُگن کاظم نے لائیو شو کے دوران گلوکارہ شازیہ منظور کے گانے پر علیزے شاہ کے گرنے کی  نقل  اتاری،  جُگن کاظم  نے انجوائے کرتے ہوئے بالکل اسی انداز سے گرنے کی نقل اتاری جیسے علیزے شاہ  فیشن شو کے دوران گری تھیں۔

تفصیلات کے  مطابق  سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر  سینئر اداکارہ و مارننگ شو میزبان جُگن کاظم لائیو شو کے دوران گلوکارہ شازیہ منظور کے گانے پر انجوائے کرتے ہوئے اچانک گِر پڑیں۔ جگن کاظم جیسے ہی جھٹکے سے گِرتی ہیں ساتھ کھڑی شازیہ منظور انہیں اٹھنے میں مدد کرتی ہیں، اس واقعے کے بعد دونوں قہقہہ لگاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

صنم جنگ اور جگن کاظم کے برانڈز متعارف

شوبز انڈسٹری میں پرفیوم لانچنگ کا موسم

ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے دونوں کو سخت تنقید کا نشابنایا جارہا ہے ، صارفین کا کہنا ہے کہ جُگن کاظم  اور شازیہ منظور سینئر فنکار ہیں اور ایسے سینئر فنکاروں کی جانب سے کسی جونیئر فنکار کی  تضحیک کرنا اور نقل اتارنا کسی صورت زیب نہیں دیتا ۔

چند ہفتوں قبل لاہور میں منعقدہ ایک فیشن شو کے دوران اداکارہ علیزے شاہ گلوکارہ شازیہ منظور کے گانے پر پرفارم کر رہی تھیں کہ اچانک ان کا لہنگا ان کے پاؤں  میں پھنس گیا جس پر اداکارہ فرش پر گر پڑیں تھیں۔ علیزے شاہ  کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھیں۔

دوسری جانب  سوشل میڈیا پر علیزے شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھ کر سگریٹ پی رہی ہیں۔ویڈیو بنانے والی خاتون کے مطابق ڈرائیونگ سیٹ پر موجود نوجوان علیزے شاہ کا بھائی ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچھ صارفین نے علیزے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی زندگی ہے وہ کچھ بھی کریں جب کہ بعض صارفین نے علیزے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

متعلقہ تحاریر