لوہار خاندان کی تیسری نسل بھی لوک موسیقی کی خدمت کیلیے تیار

گلوکار عارف لوہار کی لاہور میں شادی کی تقریب میں بیٹے کے ساتھ شاندار پرفارمنس،بیٹے نے ڈھول بجایا اور باپ کے ساتھ بھنگڑے بھی ڈالے

لوہار خاندان کی تیسری نسل بھی لوک  موسیقی کی خدمت کیلیے تیار ہوگئی۔معروف لوک گلوکار عارف لوہار کے بیٹے اور عالم لوہا کے پوتے نے بھی لوک موسیقی کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

گلوکار عارف لوہار نے لاہور میں منعقدہ شادی کی تقریب میں اپنے بیٹے کے ساتھ پرفارم کیا۔ باپ بیٹے کی یادگار پرفارمنس  کی وڈیو منظرعام پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیے
اشنا شاہ اور صبا فیصل کیا انڈین فلم میں جلوہ گر ہوں گی؟

یمنیٰ زیدی اور امر خان نے وہاج علی کی تعریف کردی

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں عارف لوہار کو اپنے روایتی انداز میں گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس موقع پرعارف لوہارکے بیٹے نے ماہر ڈھولچیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر پوری مہارت سے ڈھول بجایا اور ساتھ ہی اپنے والد کے ساتھ بھنگڑے بھی ڈالے۔

عارف لوہار اور ان کے بیٹے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خاصا پسند کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ عالم لوہار اور عارف لوہار کے بعد لوہار خاندان کی یہ تیسری نسل ہے جو لوک موسیقی کے میدان میں قدم رکھنے جارہی ہے۔

متعلقہ تحاریر