پریانکا چوپڑا کا کردار بخوشی ادا کروں گی، ہرناز سندھو
مس یونیورس ہرناز سندھو نے کہا کہ وہ پریانکا سے بہت متاثر ہیں، پریانکا کی زندگی پر فلم بنی تو ان کا کردار ادا کرکے خوشی ہوگی۔
مس یونیورس ہرناز سندھو نے کہا ہے کہ وہ پریانکا چوپڑا کی زندگی پر بننے والی فلم میں پریانکا کا کردار بخوشی ادا کریں گی، ان کا کہنا تھا کہ وہ پریانکا سے بہت متاثر ہیں۔
اس سے پہلے بھی ہرناز سندھو پریانکا چوپڑا کی تعریف کرچکی ہیں، اسی طرح جب ہرناز نے مس یونیورس کا ٹائٹل جیتا تو سابق مس ورلڈ پریانکا نے بھی ان کی بہت تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیے
بھارت کی ہرناز سندھو کائنات کی خوبصورت ترین خاتون قرار
اسٹیو ہاروی نے ہرناز کو ‘میاؤں’ کرنے کیلیے کیوں کہا؟ بھارتی ناراض
ہرناز نے 70 ویں مقابلہ حسن میں بھارت کی نمائندگی کی اور 21 سال بعد وہ مس یونیورس کا تاج لے کر بھارت پہنچیں، اُن سے پہلے لارا دتہ نے یہ ایوارڈ سنہ 2000 میں جیتا تھا۔
بالی ووڈ ہنگامہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ہرناز سے کہا گیا کہ ایک ایسی سلیبرٹی کا نام لیں جن کی زندگی پر بننے والی فلم میں وہ کردار ادا کرنا چاہیں گی۔
اس موقع پر ہرناز نے فوراً کہا کہ "پریانکا چوپڑا”۔ ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں پریانکا نے اپنے پورے کیریئر سے مجھے بہت متاثر کیا اور وہ کروڑوں لوگوں کو ایسے ہی متاثر کرتی رہیں گی۔
حال ہی میں ہرناز سندھو کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے، جب انہوں نے مس دیوا کا ٹائٹل جیتا تو کہا کہ مجھے پریانکا چوپڑا پسند ہیں، میں ان سے جو کچھ سیکھ سکتی تھی وہ بالکل کم نہیں۔
پریانکا چوپڑا نے بھی فاکس 5 چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ہرناز کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا تھا، انہوں نے کہا کہ ہرناز 21 برس کی عمر میں 21 سال بعد یہ ایوارڈ بھارت لائی ہیں۔
جب میں مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتی تھی تو اس سال ہرناز پیدا ہوئی تھیں، مجھے بہت خوشی ہے، ہرناز بہت عقلمند اور خوبصورت ہیں۔