میں بہت قدامت پسند ہوں، ماہرہ خان

حال ہی میں ماہرہ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ پوری زندگی بیرون ملک رہیں، چاہتیں تو شارٹس اور ٹی شرٹس پہن سکتی تھیں لیکن کبھی ایسا نہ کیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ بہت ‘قدامت پرست’ ہیں، انٹرویو کے اس حصے کی کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ماہرہ نے کہا کہ میں بہت زیادہ قدامت پرست ہوں، میں پوری زندگی بیرون ملک رہی ہوں، میں گرمیوں میں شارٹس اور ٹی شرٹس پہن سکتی ہوں لیکن میرا بچپن سے ہی اسٹائل کافی قدامت پرست رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مغربی خواتین کھلاڑیوں کا مختصر لباس پہننے سے انکار

سوئس حکومت نے سال نو سے شہریوں کو جنسیت تبدیل کرنے کی اجازت دیدی

ماہرہ خان کئی برس سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، ڈرامہ سیریل ‘ہمسفر’ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچیں اور بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ‘رئیس’ میں ان کی اہلیہ کا کردار ادا کیا۔

اکثر ماہرہ خان اپنے رقص کرنے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتی ہیں یا نئی فلم اور نیا ڈرامہ ریلیز ہونے کا پوسٹر شیئر کرتی ہیں۔

انہیں نہ صرف پاکستان میں بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔

اب ناجانے کس دھن میں ماہرہ نے کہا کہ وہ قدامت پرست ہیں، اگر وہ یہ کہتیں کہ انہیں مشرقی روایات یا مشرقی لباس پسند ہے تو شاید بات کچھ بن جاتی لیکن قدامت پرست یعنی ‘conservatives’ کو تو پاکستانی معاشرے میں ویسے ہی اچھا نہیں سمجھا جاتا۔

متعلقہ تحاریر