اداکارہ آمنہ الیاس کے جم کوسٹیوم پر مداحوں کی تنقید

معروف اداکارہ آمنہ الیاس کی چست لباس میں سامنے آنے والی تصاویر پر سخت عوامی ردعمل دیا گیا ہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ وماڈل آمنہ الیاس کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس پر پرستاروں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

تصویریں اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والی مقبول ایپ انسٹا گرام پر گزشتہ شب اداکارہ وماڈل آمنہ الیاس کی جانب سے کثرت کے دوران لی گئی تصاویر کو پوسٹ کیا گیا اور ان پر ورک ان پروگریس تحریر تھا۔

یہ بھی پڑھیئے

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ آمنہ آلیاس ایکسرسائز کا لباس زیب تن کیئے دکھائی دے رہی ہیں۔ چست لباس میں سامنے آنے والی تصاویر پر اداکارہ کے مداحوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

سوشل میڈیا صارف انشرا خان نے لکھا،’ کیا اس طرح کے بیہودہ کپڑوں کی پاکستان میں اجازت ہے؟

کائنات بٹ نامی صارف لکھتی ہیں، کیا یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے؟۔

عائشہ علی چوہدری نے اسغتفار کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی آمنہ الیاس نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ سفید لباس زیب تن کئے ہوئے تھیں، جو ایک فراک کی طرز کا اسکرٹ تھا۔ مداحوں نے آمنہ الیاس کے اس لباس کو مختصر قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ نے ان کی تعریف بھی کی تھی۔

متعلقہ تحاریر