علیزے شاہ کا اپنی سگریٹ نوشی کی ویڈیو کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
ویڈیو ان کے علم میں لائے بغیر ان کی اجازت کے بنا بنائی جس سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ نے حال ہی میں اپنی سگریٹ نوشی کی ویڈیو کے پھیلاؤ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، انھوں نے کہا ہے کہ یہ ویڈیو ان کے علم میں لائے بغیر یا ان کی اجازت کے بغیر بنائی جس سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھ کر اسموکنگ کرتی دیکھی گئیں ، اداکارہ کو ویڈیو میں دیکھ کر لگ رہا تھا کہ یہ ویڈیو ان کے علم میں لائے بغیر یا ان کی اجازت کے بغیر بنائی جارہی ہے بعد ازاں یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
لائیو شو میں جُگن کاظم نے علیزے شاہ کا مذاق بنا دیا، صارفین کی تنقید
لاہور میں برائیڈل ویک، علیزے شاہ پھسل گئیں عُشنا شاہ سنبھل گئیں
Alizeh wanna be a pilot😂✈️@alizooofficial#AlizehShah Charsi😭😭😂 pic.twitter.com/4AoHxJet1d
— Maaz (@skullguyyy) December 29, 2021
علیزے شاہ نے ویڈیو کے وائرل ہونے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا ہے۔ علیزے شاہ کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے ڈائریکٹر عمران ریاض نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کسی کی بھی اجازت کے بغیر اس کی تصویر لینا یا ویڈیو بنانا، اپ لوڈ کرنا، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرنا، ٹوئٹ کرنا، ری ٹوئٹ کرنا جیسا کہ ابھی اداکارہ علیزے شاہ کے کیس میں ہوا ہے یہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے زمرے میں آتا ہے اور یہ ایک جرم ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے والے کو تین سال تک کی سزا یا 10 لاکھ روپے جرمانہ یا یہ دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں لہٰذا احتیاط کریں۔ عمران ریاض کی اسٹوری کو علیزے نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا۔