ہم کہاں کے سچے تھے، کہانی ایسے ختم ہوئی کہ لوگ روتے ہوئے تالیاں بجاتے رہے

خاندانی زندگی کے تلخ پہلوؤں کا احاطہ کرتی کہانی نےناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا،یوٹیوب پر آخری قسط 18گھنٹے میں 33 لاکھ مرتبہ دیکھی جاچکی

ہم ٹی وی  کے ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے ، کی آخری قسط نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے،ڈرامے کی آخری قسط  گزشتہ رات نشر کی گئی جسے یوٹیوب پر محض 18 گھنٹے میں 33 لاکھ مرتبہ  دیکھا جاچکا ہے۔

خاندانی زندگی کے تلخ پہلوؤں کا احاطہ کرتی کہانی نے  دیکھنے والوں کو ایسے جکڑا کہ ڈرامے کا اختتام دیکھنے کے بعد ہر کوئی ڈرامہ نگار عمیرہ احمد کی تعریف پر مجبو رہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے

کبریٰ خان کا شرارتی انداز، ماہرہ کو سالگرہ کی مبارکباد

عثمان مختار کی بطور ہدایت کار پہلی شارٹ فلم بینچ ریلیز

ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے کی آخری قسط نشر ہونے سے قبل ڈرامے کی مرکزی کردار اداکارہ ماہرہ خان اور ڈرامے میں ان کی ممانی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ زینب قیوم نے اپنے ٹوئٹس کے ذریعے مداحوں کو اپنے جذبات سے آگاہ کیا۔اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں ڈرامے کی مرکزی کردار مہرین کے روپ میں بس کی چھت پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ زینب قیوم نے  بھی ڈرامے کے حوالے سے جذباتی پیغام ٹوئٹ کیا۔انہوں نے ڈرامے کی پوری ٹیم  کے ساتھ اپنے سفر کو  غیرمعمولی قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ہم کہاں کے سچے تھے کی ٹیم حساسیت سے لکھی گئی اس کہانی کے پس پردہ پیغام کو  ناظرین تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئی ہوگی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈرامے کی آخری قسط کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔اسریٰ غوری نامی  ٹوئٹر صارف نے  ڈرامے پر اپنے  تاثرات  کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ  کہانی ختم ھوئی اور ایسے ختم ھوئی کہ تالیاں بجاتے ھوئے لوگ رونے لگے۔


اسریٰ غوری نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں ڈرامے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ رشتوں کے درمیان نفرتوں کے زہر انڈیلنے والا انسان نہیں رہتا بلکہ  شیطان بن جاتا ہے  اور نجانے کتنے انسانوں کی زندگیوں کو حرام کردیتے ہیں اور ایسے شیطان سے پھر سے انسان بننے کا سفر بڑا ہی مشکل ہوتا ۔اکثر لوگ اسی شیطانیت میں مر جاتے  ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ  ہم کہاں کے سچے تھے اک ایسا ڈرامہ جو ہر گھر ہر خاندان کی کہانی ہے ۔ بڑوں کا زہر کیسے بچوں کی محبتوں کو نفرتوں میں بدل دیتا  ہے۔اس وقت معاشرے میں پھیلتے زہر کو روکنے کیلئے کہ ایسے ڈرامے بہت ضروری ہیں ۔عمیرہ احمد مبارک باد کی مستحق ہیں کہ انہوں نے پھر ایک بار بہترین میسج دیا۔

ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے کی آخری قسط کی پذیرائی کا یہ عالم ہے کہ یوٹیوب پر اپ لوڈ کیے جانے کے بعدمحض 18  گھنٹے میں اسے 33لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

متعلقہ تحاریر