این سی اے کا اپنی فلموں کے لیے امیتابھ بچن کے ساتھ خط و کتابت کا انکشاف

این سی اے جلد تھیٹر اور اداکاری پر مختصر دورانیے کے ڈپلومہ کورسز شروع کرنے جا رہا ہے جسے تجربہ کار فنکارہ شہناز شیخ ہیڈ کریں گی۔

نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) نے اپنے آنے والے فلمی پروجیکٹس میں ماہرانہ خدمات کے لیے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن سے خط و کتابت کی ہے۔

این سی اے ، انسٹی ٹیوٹ کی بنیاد رکھنےوالے سابق پرنسپلز میں سے ایک "بھائی رام سنگھ” پر فلم بنانے جارہا ہے ، جنہیں "میو اسکول آف آرٹس” کہا جاتا ہے۔ اردو کے مشہور شاعر سرمد صہبائی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکارہ آئمہ بیگ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں

مصنوعی لہجہ نہیں میں کینیڈا میں پلی بڑھی ہوں ، عُشنا شاہ

اس بات کا انکشاف نیشنل کالج آف آرٹس کے وائس چانسلر مرتضیٰ جعفری نے میڈیا بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

بھائی رام سنگھ 1909 سے 1913 تک میو اسکول آف آرٹس کے پرنسپل رہے۔ جب یہ اسکول 1875 میں قائم ہوا تو بھائی رام سنگھ نے اس میں داخلہ لیا اور انگریزی، بنیادی ڈرائنگ، ریاضی اور جیومیٹری میں مہارت حاصل کی۔ بعدازاں انہوں نے نوآبادیاتی تصورات کو فرنیچر اور کپڑوں پر پینٹنگ (ٹیپسٹری) بنانے، اندرونی سجاوٹ اور فن تعمیر میں مقامی روایات کے ساتھ مربوط کیا۔ انہوں نے اس سارے کاموں میں مہارت اپنے استاد اور پرنسپل جان لاک ووڈ کپلنگ کی رہنمائی میں حاصل کی، جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے ساتھیوں کو جلد پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

سرمد صہبائی بھائی رام سنگھ پر فلم پر کام کر رہے ہیں۔

مرتضیٰ جعفری نے کہا کہ فلم کا بنیادی مقصد رام سنگھ کی ذہانت کی تعریف کرنا ہے کہ کس طرح ایک عام فنکار ہونے کے باوجود وہ برطانوی دور حکومت میں میو اسکول آف آرٹس کے پرنسپل بنے۔

وائس چانسلر مرتضیٰ جعفری نے کہا کہ شاعر اور فلمساز سرمد صہبائی فلم کے اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرمد صہبائی کو این سی اے نے فلم اینڈ ٹیلی ویژن ڈیپارٹمنٹ کے بیرونی آڈٹ کے لیے مدعو کیا تھا اور وہ خاص طور پر بیرونی آڈٹ کے لیے امریکہ سے آئے تھے۔

مرتضیٰ جعفری کا مزید کہنا تھا کہ بعدازاں این سی اے ان سے فلم کے اسکرپٹ پر کام کرنے کی درخواست کی گئی اور اس پروجیکٹ کے لیے ایک ریسرچ ٹیم تشکیل دی گئی۔

ایک سوال کے جواب میں وائس پرنسپل مرتضیٰ جعفری کا کہنا تھا کہ فلم کے پروجیکٹ اپنا ان پٹ دینے کے لیے فلم اور ٹیلی ویژن کے روشن خیال لوگوں کو موعو کیا ہے۔ انہوں نے اس خط و کتابت کا بھی تذکرہ کیا جو این سی اے بھارتی فلمی لیجنڈ امیتابھ بچن کے ساتھ چند آنے والے فلمی منصوبوں کے حوالے سے کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ این سی اے جلد تھیٹر اور اداکاری پر مختصر دورانیے کے ڈپلومہ کورسز شروع کرنے جا رہا ہے جسے تجربہ کار فنکارہ شہناز شیخ ہیڈ کریں گی۔ جو یادگار ٹی وی ڈراموں تنہائیاں اور ان کہی میں بہترین کردار ادا کرچکی ہیں۔

کورس کے موقع پر تھیٹر اور اداکاری پر ورکشاپس بھی منعقد کی جائیں گی، جس میں این سی اے کے طلباء بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

ایک سال طویل ڈپلومہ کورس متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ڈپلومہ ہر عمر کے لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہوگا، پاکستان میں تھیٹر اور اداکاری سے وابستہ افراد کے لیے باقاعدہ تربیت کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا کیا جارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر