کینو ریوز نے ‘میٹرکس’ فلم کی بیشتر آمدنی عطیہ کردی
کینو ریوز اپنی فراخدلی کی وجہ سے بہت مشہور ہیں، وہ لاکھوں ڈالر کے عطیات کرتے ہیں، انہوں نے میٹرکس کی آمدنی کینسر کی تحقیق کیلیے عطیہ کی تھی۔
ہالی ووڈ اداکار کینو ریوز نے شہرہ آفاق فلم ‘دی میٹرکس’ سے ملنے والی آدھی سے زیادہ آمدنی لیوکیمیا کی تحقیق کے لیے عطیہ کر دی۔
نرم دل سپر اسٹار جو کہ ہالی ووڈ کے اچھے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں انہوں نے تمام رقم خود رکھنے سے انکار کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ صنم سعید کینسر کا شکار صنعان احمد میمن کی مدد کیلئے پیش پیش
خواتین میں چھاتی کا کینسر: کرن کے زیر اہتمام آگاہی پروگرام کا انعقاد
کینو نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ ان کی چھوٹی بہن جو کہ اب 55 سال کی ہیں انہوں نے لیوکیمیا سے 10 سال تک مقابلہ کیا۔
اداکار کی بہن کو 1991 میں خون کا سرطان ہوا تھا اور کینو کو کبھی اپنی بہن کی تکلیف نہیں بھولتی۔
View this post on Instagram
کینو ریوز نے ‘دی پوائنٹ بریک’ اور ‘اسپیڈ’ میں بھی اداکاری کی تھی، ان کی کل آمدنی کا تخمینہ 275 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔
ان کا شمار دنیا کے فراخ دل فلمی اداکاروں میں سے ہوتا ہے، انہوں نے پہلے بھی کئی مواقعوں پر بہت بڑی بڑی رقمیں عطیہ کی ہیں۔
کینو ریوز کو سنہ 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دی میٹرکس’ کے لیے سب سے پہلے 10 ملین ڈالر دئیے گئے اور بعد ازاں فلم کی کامیابی کے بعد انہیں 35 ملین ڈالر مزید دئیے گئے۔