ششمیتا سین علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کی فین ہوگئیں

ششمیتا سین نے بیٹی کے ہمراہ سیر و تفریح کرتے ایک ویڈیو شیئر کی جس کے بیک گراؤنڈ میں دانیال ظفر کا گانا چل رہا ہے

ششمیتا سین معروف گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کے گانے ’’اُڑھ چلیے‘‘ پر بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ  اور سابق مس یونیورس ششیمتا سین نے اپنی پسندید گی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

ششمیتا سین نے اپنی گاڑی میں ممبئی کی سڑکوں پر بیٹی کے ہمراہ سیر و تفریح کرتے ایک ویڈیو شیئر کی جس کے بیک گراؤنڈ میں دانیال ظفر کا گانا چل رہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویڈوز اینڈ فوٹوزشیئرنگ ایپ  انسٹا گرام پر  علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کے گانے ’’اُڑھ چلیے‘‘ شیئر کرتے ہوئے بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور سابق مس یونیورس ششمیتا سین نے  ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں  وہ اپنی گاڑی میں ممبئی کی سڑکوں پر بیٹی کے ہمراہ سیر و تفریح کررہی ہیں  اور گاڑی میں دانیال ظفر کا گانا ’’اُڑھ چلیے‘‘ چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

یوٹیوبر زید علی نے اداکارہ سشمتا سین کا دل جیت لیا

نوازالدین صدیقی فلم فیئر کے بہترین اداکار

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

ویڈیو کے کیپشن میں انھوں نے دانیال ظفر کے گانے کی بھی خوب تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ممبئی کی تازہ ہوا، ڈرائیو، کھلا آسمان اور بار بار سُنا جانے والا علیسہ سین (بیٹی ) کا پسندیدہ گانا ‘۔

ششمیتا سین کی جانب سے اپنے گانے کی تعریف پر دانیال ظفر بہت خوش دکھائی دیے اور ششمیتا سین کی شیئر کردہ پوسٹ پر ایک تفصیلی کمنٹ کے ذریعے بتایا کہ اداکارہ نے اُن کا خواب پورا کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خواب دیکھا تھا کہ اس گانے کو کھلی فضا، تیز ڈرائیو میں سُنا جائے اور سراہا جائے، وہ خواب آج پورا ہوگیا۔ جہاں مداحوں کی بڑی تعداد انسٹاگرام پر کمنٹس سیکشن پر دانیال ظفر کی تعریفیں کرتے رہے، وہیں ششمیتا سین نے خود ایک بار پھر دانیال ظفر کے کام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دانیال آپ ایک اچھے انسان ہیں، اور آپ کا پیغام بھی بہترین ہے، آپ کی آواز آپ کے دل کی آواز ہے۔ ششمیتا نے لکھا کہ سرحد پار لوگوں اور ان کے خوابوں کو جوڑنے کی طاقت حاصل کرنا کتنی بڑی نعمت ہے!!، ماشاءاللہ۔‘

متعلقہ تحاریر