خلیل الرحمان قمر کے بیٹے کی شادی، ریما خان نے بھی تصاویر شیئر کردی

 خلیل الرحمان  قمر ایک پختہ رائے رکھنے والے بے خوف انسان ہیں  اہم مسائل پر اپنی سوچ اور رائے پیش کرنے سے کبھی نہیں ہچکچاتے

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری  نے بے شمار لازوال ڈرامہ سیریلز پیش کئے ان ڈراموں میں بے  شمار یادگار کردار دیئے اور اداکار  وں سمیت غیر معمولی رائٹرز  دیئے  ان بہترین رائٹرز میں سے ایک  خلیل الرحمان قمر بھی ہیں ، خلیل الرحمان قمر کا تحریر کردہ ڈرامہ  میرے پاس تم ہو خلیل  ایک  شاہکار ہے جس نے لوگوں کو اس سیریل سے آخر تک اپنی طرف متوجہ کیا۔ سیریل کے ڈائیلاگز کو سوشل میڈیا پر اب بھی سراہا جا رہا ہے۔  خلیل الرحمان  قمر ایک پختہ رائے رکھنے والے بے خوف انسان ہیں  اہم مسائل پر اپنی سوچ اور رائے پیش کرنے سے کبھی نہیں ہچکچاتے۔

حال ہی میں خلیل الرحمان قمر کے بڑے صاحبزادے آبی خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے شادی کی یہ تقریب شوبزنس ستاروں  سمیت دیگر معروف شخصیات سے بھرپور تقریب تھی۔  جس میں اداکار بابر علی، ریما خان، صاحبہ، ریمبو، جویریہ سعود، سید نور، صائمہ، حمیرا ارشد سمیت دیگر کئی معزز مہمان شریک تھے ۔

یہ بھی پڑھیے

خلیل الرحمان اور صبا قمر تنقید کی زد میں

مارننگ شوز کے بے تکے موضوعات پر ندا یاسر تنقید کی زد میں

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

اس شاندار تقریب  کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا  کی مختلف ویب سائٹس پر گردش کر رہی ہیں۔  اداکارہ ریما خان نے بھی خلیل الرحمان قمر کے بیٹے کی شادی کی تصاویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے شیئر کی ، تصاویر کے ساتھ انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ    لاہور میں محترم  رائٹر خلیل الرحمان قمر کے بیٹے آبی خان کی شادی کی تقریب میں شر کت ۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمان کے لاکھوں مداحوں میں سے ایک اداکارہ ریما  بھی ہیں جنہوں نے   کئی مواقع پر خلیل الرحمان قمر کے لئے پسندیدگی کا کھل کر اظہار کیا تھا  اس سے قبل اداکارہ اورفلم پروڈیوسرریما خان کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی لکھوانےکےلیےخلیل الرحمان قمرکا 4 سال سےانتظارکررہی ہوں۔ معروف مصنف اورہدایتکارخلیل الرحمان قمرکےہمراہ ایک انٹرویومیں ریما نےکہا کہ لمبا دھاگا اورلمبی زبان ہمیشہ الجھ جاتی ہے،اس لئے دھاگا لپیٹ کراورزبان سمیٹ کررکھنی چاہیے،خلیل الرحمان قمرکی زبان سمیٹ دی گئی توان کےقلم سےنکلنےوالےخزانےاس اندازسے ہم تک نہیں پہنچیں گےجیسا ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر