امیتابھ بچن سنگین گھریلو مسائل میں پھنس گئے

انھوں نے واقعات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں بس اتنا کہا کہ وہ بعد میں مداحوں سے رابطہ کریں گے

بالی وڈ کے  لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں ، اُنہوں نے اپنے حالیہ بلاگ میں لکھا کہ ’وہ کچھ گھریلو کورونا وائرس کے حالات سے نمٹ رہے ہیں ،انھوں نے  واقعات کی مزید تفصیلات  فراہم نہیں کیں  بس اتنا کہا کہ وہ بعد میں اپنے مداحوں سے رابطہ کریں گے۔

تفصیلات کے  مطابق  بالی وڈ کے  لیجنڈ اداکارامیتابھ بچن   سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کافی  متحرک رہتے ہیں ، گذشتہ روز 70 سالہ اداکار امیتابھ نے مائیکروبلاگنگ کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں  کے  نا م ایک پیغام میں لکھا کہ ’وہ کچھ گھریلو کورونا وائرس کے حالات سے نمٹ رہے ہیں مزید تفصیلات بتائے بغیر اپنے بلاگ میں مزید کہا کہ ’وہ بعد میں اپنے مداحوں سے رابطہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے 

این سی اے کا اپنی فلموں کے لیے امیتابھ بچن کے ساتھ خط و کتابت کا انکشاف

امیتابھ بچن پاک بھارت امن کے خواہاں

اپنے پیغام میں  انہوں نے لکھا کہ لڑنا، لڑنا اورسب کی دعائیں، مزید نہیں، مزید تفصیلات نہیں، بس اتنی ہی کافی ہے، اداکار نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں سے بعد میں رابطہ  کریں گے۔

لاکھوں دلوں کی دھڑکن بچن کی جانب سے ایک غیر واضح مگر تشویشناک  پیغام کے بعد  ان کے  مداحوں میں بے چینی پھیل گئی ہے ، مداحوں نے ان کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے اپنی  تشویش کا اظہار کیا  اداکار کی طبیعت ٹھیک ہے یا نہیں جبکہ مداح یہ بھی سوچ رہے ہیں کہ امیتابھ بچن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کے گھر کے عملے کی ایک فرد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال امیتابھ بچن اور اُن کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے اور پوتی آرادھیا بچن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد اُنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر