حرا مانی نے اپنی شادی کو ہمیشہ نیا رکھنے کا کریڈٹ مانی کو دے دیا
اداکارہ حرا مانی نےا پنی شادی کو ہمیشہ نیا رکھنے کا کریڈ ٹ مانی کو دے دیا۔اداکارہ حرانی مانی نے اپنی اور اپنے شوہر اداکار مانی کی تصاویر رومانوی کیپشن کے ساتھ انسٹاگرام پر پوسٹ کردیں۔
اداکارہ نے اپنی رومانوی پوسٹ میں لکھا کہ ہر بار یہ شادی نئی سی لگتی ہے ،مانی، تمہارا شکریہ۔ اس کو ہمیشہ نیا بنا کر رکھنے کا، ہمیشہ سجا کے رکھنے کا ،مانی اللہ تمہیں ہر بری نظر سے بچائے آمین اور تم ہمیشہ مجھ سے ایسے ہی پیار کرتے رہو،فقط تمہاری پاگل سے حرا عرف حرامانی۔
یہ بھی پڑھیے
دنانیر مبین کو سالگرہ پر ایسا کون سا تحفہ ملا کہ روپڑیں ؟
امیتابھ بچن سنگین گھریلو مسائل میں پھنس گئے
View this post on Instagram
اداکارہ کی جانب انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کردہ تصاویر فیشن میگزین کے فوٹو شوٹ کے دوران لی گئی تھیں ۔اداکارہ نے میگزین کا سرورق سال نو کے موقع پر شیئر کیا تھا جبکہ اس فوٹو شوٹ کی دیگر تصاویر اداکارہ نے گزشتہ روز شیئر کیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ حرامانی کی پوسٹ پر سینئر ادکارہ صبا فیصل اور اداکارہ غنا علی نے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔اداکارہ صبا فیصل نے اپنے تبصرے میں لکھا میری فلمی لڑکی عرف حرامانی جس پر حرامانی نے جواب دیا میری جان صبا فیصل۔
اداکارہ حرامانی اس پوسٹ پر اپنے مداحوں کے تبصروں کا بھی جواب دیا۔ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ کا نیا ڈرامہ کون سا آرہا ہے جس پر اداکارہ نے بتایا کہ ان کا نیا ڈرامہ قسمت جلد اے آر وائی پرنشر ہوگا جس میں وہ منیب بٹ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔