عورت اور مرد کی دوستی پر یقین نہیں رکھتا، خلیل الرحمان قمر
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے آج انٹرٹینمنٹ پر کومل رضوی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ لڑکی کو پسند کی شادی کی اجازت دینے کے حق میں ہوں۔
اداکارہ کومل رضوی نے آج انٹرٹینمنٹ ٹی وی کے لیے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کا انٹرویو کیا جو کہ اپنے منفرد اور عوامی خیالات کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔
انہوں نے انٹرویو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 18 سال کی عمر میں ایک لڑکی مرد سے زیادہ سمجھدار ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ڈرامہ سیریل سنگ ماہ کی پہلی قسط 7جنوری کو سنیما میں لگے گی
حرا مانی نے اپنی شادی کو ہمیشہ نیا رکھنے کا کریڈٹ مانی کو دے دیا
ان کا کہنا تھا کہ مرد عورت کو اس وقت تک طلاق نہیں دیتا جب تک اس کو رنگے ہاتھوں پکڑ نہیں لیتا، عورت جب مرد پر شک کرتی ہے تو مجھے ہنسی آتی ہے، مرد جب عورت پر شک کرتا ہے تو مجھے رونا آتا ہے۔
View this post on Instagram
خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ مرد اور عورت کی دوستی کو مانتا ہی نہیں ہوں، اگر عورت نے مرد کی ذلت کر کے عزت کمانی ہے تو وہ اسے کبھی نہیں ملے گی۔
ڈرامہ نگار کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں عورت پرندوں کی طرح اڑے لیکن اپنی حدود میں رہتے ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر تم اچھی عورت ہو تو ہماری اوقات تمہارے پیروں سے بڑھ کر نہیں ہے، اگر عورت کو بااختیار بنانا یا فیمنزم صرف لڑکی کو اپنی پسند سے جیون ساتھی کا انتخاب کرنے کا اختیار دینا ہے تو میں سب سے پہلے اسے حق دلواؤں گا۔
ابھی اس انٹرویو کا صرف ٹیزر جاری ہوا ہے جبکہ مکمل انٹرویو آج انٹرٹینمنٹ پر کل نشر کیا جائے گا۔