ڈرامہ سیریل سنگ ماہ کی پہلی قسط  7جنوری  کو سنیما میں  لگے  گی

میگا کاسٹ پر مبنی  ڈرامہ سیریل سانگ ماہ کی کہانی ایک قبائلی خاندان کے گردگھومتی ہے

میگا کاسٹ پر مبنی  ڈرامہ سیریل سنگ ماہ 9 جنوری سے ہم ٹی وی پر نشر ہونے کے لیے تیار ہے  اس ڈرامے کی پہلی قسط  کو بڑے پردے  یعنی  تھیٹر میں ریلیز کیا جائے گا۔

مومنہ درید پروڈکشن کے ہی بینر تلے بننے والے میگا کاسٹ پر مبنی  ڈرامہ سیریل سانگ  ماہ کی ہدایت کاری سیف حسن نے دی ہے  ڈرامے کی پہلی قسط کو سنیما  میں رلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ڈرامے کی کہانی ایک قبائلی خاندان کے گردگھومتی ہے جس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ لوگ کس طرح اپنی انا کے لئے اپنی زندگی اورمحبت کی قربانی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکار عاطف اسلم کی سنگ ماہ سے ڈراموں میں انٹری

طویل انتظار ختم، ڈرامہ سیریل ’سنگ ماہ‘ نشر ہونےکو تیار

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

ڈرامے کی کاسٹ میں گلوکار عاطف اسلم ، نعمان اعجاز، ،ہانیہ عامر ثانیہ سعید ، کبر ی خان،زاویارنعمان، شامل خان،سیفی حسن،عمیر رانا،نادیہ افگن،سمیعہ ممتاز اوردیگر اداکار شامل ہیں۔ ڈرامے کے ہدایتکار سیفی حسن ہیں۔ مذکورہ ڈرامہ شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ’’ سنگ مر مر ‘‘کا سیکوئل ہے ۔

ڈرامے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے  پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان و اداکارہ نجیبہ فیض نے کہا ہے کہ نیا ڈرامہ سنگ ماہ ، سنگ مر مر کا سیکوئل نہیں ہے، بلکہ اس ڈرامے کی کہانی بالکل مختلف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک سکھ لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں، جس کی کہانی محبت، عشق اور صبر کے گرد گھومتی ہے۔ اس میں پہلی بارسکھ برادری کی تہذیب و تمدن کو دکھایا گیا ہے۔ اس میں لوگوں کو نظر آئے گا کہ سکھ کتنے امن پسند، مثبت اور مضبوط اقدار کے لوگ ہیں۔

متعلقہ تحاریر