اسکوئیڈ گیم کا اویونگ سو ‘گولڈن گلوبز ایوارڈ’ جیتنے والا پہلا کورین اداکار

جنوبی کوریائی فلم کی تاریخ کا پہلا موقع ہے جب کسی جنوبی کوریائی فنکار نے گولڈن گلوبز ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

جنوبی کوریا میں فلمائی گئی نو اقساط پر مشتمل سیریز اسکوئیڈ گیم  نےجہاں دنیا بھر میں دھوم مچائی ہوئی تھی وہی  اس سیریز کے  ضعیف العمر کردار اویونگ سو نے بھی ایک اعزاز اپنےنا م کرلیا ہے۔

نیت فلکس کی دنیا میں دنیا کی نمبر ون سیریز بن جانے والی اسکوئیڈ گیم سیریز قرض میں ڈوبے ہوئے  ایسے لوگوں پر مبنی ہے جن کو تین کروڑ اسی لاکھ امریکی ڈالر کا لالچ دیکر بچوں کے کھیل کھلائے جاتے ہیں اور ہارنے والے کو گولی مار دی جاتی ہے۔

غیرملکی خبررساں اداروں کی رپورٹ کےمطابق جنوبی کوریا میں فلمائی گئی سنسنی خیز سیریز کے اسکوئیڈ گیم   میں  آخری بچ جانےوالے کردار 77 اویونگ سو   نے اپنی بہترین اداکاری سے 79 ویں گولڈن گلوبز 2022 کابہترین معاون اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔یہ جنوبی کوریائی فلم کی تاریخ کا پہلا موقع ہے جب کسی جنوبی کوریائی فنکار نے گولڈن گلوبز ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسکوئیڈ گیم 80ممالک میں نیٹ فلکس کی نمبر ون سیریز بن گئی

ہلاکت خیز اسکوئیڈ گیم سے متاثر ‘براڈ وےپیزا’ کی انوکھی پیشکش

اویونگ سو 1944 میں پیدا ہوئے انہوں نے 1967 میں تھیٹر میں اداکاری کا آغاز کیا،  خود وہ  200 سے زیادہ پروڈکشنز میں نظر آئے۔ بعد میں اس نے فلم اور ٹیلی ویژن میں اداکاری شروع کی، اکثر بدھ مت کے ڈراموں کے ساتھ اپنے تجربے کی وجہ سے راہبوں کی تصویر کشی کرتے تھے۔

واضح رہے کہ گولڈن گلوب ایوارڈ  ہالی ووڈ فارن پریس ایسوسی ایشن کا ایک امریکی قابل تحسین اعزاز ہے جو 93 ارکان کے فیصلے سے ملکی اور غیر ملکی فلم اور ٹیلی ویژن میں امتیازی کارکردگی پر عطا کیا جاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر