ہلاکت خیز اسکوئیڈ گیم سے متاثر ‘براڈ وےپیزا’ کی انوکھی پیشکش
براڈ وے نے دنیا کا سب سے بڑا پیزا چیلنج پیش کیا ہے جس میں پانچ فٹ کا پیزا 30 منٹ میں کھانے والے کو پانچ لاکھ روپے نقدانعام دینے کا اعلان کیا ہے
پیزا کی معروف بین القوامی برانڈ ‘براڈ وےپیزا’ نے کراچی کے رہائشیوں کے لئے انوکھا چیلنچ پیش کردیا ہے، ایسا چیلنج جس کو پورا کرنے کی کوشش میں کسی بھی انسان کی جان جا سکتی ہے، براڈ وے نے دنیا کا سب سے بڑا پیزا سلائس چیلنج پیش کیا ہے جس میں پانچ فٹ کا پیزا 30 منٹ میں کھانے والے کو پانچ لاکھ روپے نقد انعاد دینے کا اعلان کیا ہے۔
براڈ وےپیزا نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی برانچ میں شہریوں کے لئے انوکھے اور دنیا کے سب سے بڑے پیزا چیلنج کا انعقاد کیا ہے جس میں مقابلے میں حصہ لینے والے امید واروں کےلئے فینٹم، گاڈاسپیل بیف، مامامیاکلاسک،وکڈبلینڈ، عرابک رینج، ہابانیروکک، ٹارزن تکہ، ڈانسنگ فجیتا، جپسی یورو، مغلائی بیسٹ، ویسٹ سائیڈ گارلک اور شکاگوبولڈ فولڈ کے فلیورپیزا میں پیش کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سابق افغان وزیر احمد شاہ دیارِ غیر میں پیزا ڈلیوری بوائے بن گئے
اداکار عدنان صدیقی روایتی کھانوں کے دلدادہ
مقابلے میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں کو دو روز قبل بکنگ کرانی ہوگی، مقابلے میں پانچ فٹ کے پیزا کو تیس منٹ کے دوران ختم کرنے کے لئے تین افراد پر مشتمل گروپ بنایا جاسکتا ہے جس میں حصہ لینے کےلئے امیدواران کو پیشگی فیس ادا کرنا ہوگی، اگر مدمقابل چیلنج مکمل کرنے میں ناکام رہے تو اس صورت میں ادا کی گئی چیلنج کی رقم ضبط کرلی جائےگی۔
مقابلے میں شریک امیدواروں کو پیزا ٹاپنگ سمیت تمام لوازمات کوکھانا زضروری ہے جبکہ مقابلہ جیتنے کےلئے پانچ فٹ کے پیزا میں سے تینوں افراد میں مساوی تقسیم کیا گیا ایک حصہ ختم کرنا ضروری ہے، چیلنج میں شامل امید وار اگر سات کے مقابلے میں چار کے معیار پر پورا نہیں اتر پایا تو وہ مقابلے سے خودبخود نااہل ہوجائیں گے۔
براڈ وے پیزا کی جانب سے ان انوکھے اور خطرناک مقابلے کے اعلان کےبعد سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اس کے خلاف صارفین کی تنقید جاری ہے ، بعض صارفین کا کہنا ہے کہ کیا براڈوے پیزا نے اسکوائڈ گیم سے متاثر ہوکر لائیو ڈیٹھ کومپیٹیشن شروع کیا ہے کیونکہ کوئی بھی انسان پانچ فٹ کا پیزا کھاہی نہیں سکتا اور جو کئی اس کوکھانے کی کوشش کرے گا وہ یقینی طورپر موت کا شکار ہوجائے گا ۔