کس بھارتی ہیروئن نے مفتی قوی کو شادی کی پیشکش کی تھی؟
مفتی قومی دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے 52نکاح کر رکھے ہیں اوربھارتی اداکارہ کرینہ کپور انہیں شادی کی پیشکش کرچکی ہیں،حریم شاہ
کس بھارتی ہیروئن نے مفتی قوی کو شادی کی پیشکش کی تھی؟ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے مفتی قومی کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا۔
حریم شاہ کہتی ہیں مفتی قومی دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے 52نکاح کررکھے ہیں اور بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے انہیں شادی کی پیشکش کرچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
شیخ رشید کے بعد حریم شاہ کا مفتی عبدالقوی کو فون
Mufti qavi nay 52 nikah kiye huey hain!
Hareem shah ka naya inkishaf! #BOLEntertainment #HareemShah #BilalShah #TheInstaShow #Mathira pic.twitter.com/tHinYEQpMU— BOL Entertainment (@BOLEntOfficial) January 11, 2022
حریم شاہ خبروں میں زندہ رہنے کا ہنر خوب جانتی ہیں۔ حریم شاہ نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی پر متھیرا کے شو میں شرکت کی۔ متھیرا نے سوال کیا کہ آپ کی شادی میں کون کون آیا تھا اور کیا مفتی صاحب آئے تھے؟اس پر حریم شاہ نے کہا کہ مفتی قوی کو دوبارہ تھپڑ پڑنا تھا۔ اس پر حریم شاہ کے شوہر نے کہا کہ مفتی صاحب نے تو نکاح پڑھایا تھا جس پر حریم شاہ نے وضاحت کی کہ متھیرا مفتی قوی کی بات کررہی ہیں۔
حریم شاہ نے کہا کہ مفتی قومی کووضوکرنے کا طریقہ نہیں آتا وہ نکاح کیا پڑھائیں گے ۔ان کو صرف یہی آتا ہے کہ چون نکاح کرلو اورباون نکاح کرلو ۔ وہ صرف ہوس اور خواہش پرست ہیں۔متھیرا نے پوچھا کہ چون نکاح کا کیا مطلب۔حریم شاہ نے وضاحت کی کہ مفتی قومی کہتے پھرتے تھے کہ میرے 54نکاح ہیں 52نکاح اور کرینا کپور نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ( مفتی قوی) سچ میں پاگل ہیں۔
متھیرانے کہا کہ میں تو حیران ہوں ، میں نے تو صرف ایک نکاح کا سنا تھا اور وہ ایک نکاح ہی اتنا بھاری ہوجاتا ہے کہ انسان دوسرا نہیں کرسکتا۔اس پر حریم شاہ نے پھر کہا کہ وہ (مفتی قوی) کہتے ہیں کہ میں نے 52نکاح کررکھے ہیں۔بول ٹی وی پر 10 جنوری کو نشر ہونے والے ٹی وی شو میں حریم شاہ نے سیاستدانوں اور نمایاں شخصیات سے اپنے تعلقات متعلق متھیرا کے سوالات پر دلچسپ جوابات دیے۔