اداکارہ نادیہ حسین نے سالگرہ پر اپنی اصل عمر بتادی
ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے سالگرہ پر اپنی اصل عمر بتادی۔اداکارہ نے عمر کو محض ایک احمقانہ نمبر قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیے
نادیہ حسین کی نازیبا تصویر، پرستاروں نے تنقید کے نشتر چلادیئے
اداکارہ نادیہ حسین کا لائیو شو میں میزبان کو کرارا جواب، ویڈیو وائرل
اداکارہ نادیہ حسین نے منگل کو اپنی 43 ویں سالگرہ منائی۔اس موقع پر وہ بولیں کہ عمر محض ایک احمقانہ نمبر ہے، میں نے کبھی بھی عمر کو اپنی زندگی و مقاصد یا خواہشات و انتخاب کا تعین نہیں کرنے دیا۔اس لمحے کو جیو، قابل فخر 43سال۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے مزید لکھا کہ جلنے والے جائیں بھاڑ میں ، یہ تو اپنی لائف ہے اپنا ٹائم ہے۔ انہوں نے لکھا کہ تکمیل اور کامیابی کے اس حیرت انگیز احساس کا تصور بھی نہیں کر سکتی اور مزید فتوحات کے لیے بھی تیار ہوں۔
واضح رہے کہ ادکارہ نادیہ حسین اکثر اپنے بے باک لباس اور خیالات کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں رہتی ہیں لیکن تنقید کے باوجود وہ اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرنے کے حوالے سے بھی خاصی مشہور ہیں،