نادیہ حسین کی نازیبا تصویر، پرستاروں نے تنقید کے نشتر چلادیئے

سپر ماڈل کی ایک نازیبا تصویر سامنے آنے کے بعد پرستار درید دہنی پر اتر آئے۔ انہیں پیرانا سالی کا شکار اور پاکستان کی ملائکہ اروڑا قرار دیدیا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ وسپر ماڈل نادیہ حسین کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ سامنے آئی ہے۔

سپرماڈل نادیہ حسین کی جانب سے ٹؤئٹ کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خود نادیہ حسین ایک ایونٹ میں نوجوان ماڈل سچل افضال کے ساتھ تصویر کھنچوارہی ہیں۔

تصویر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی لوگوں نے اس پر کمنٹس کرنا شروع کردیئے۔

یہ بھی پڑھیئے

منظور وسان کی بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق نئی پیش گوئی

ایک پرستار طاہر ایوب نے انہیں بے شرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی خاتون کو سر پر دوپٹہ لینے کی توفیق نہیں ہوسکتی۔

ایک مداح اجمل خان نے ان کو شرم دلانے کی کوشش کی۔

ایک پرستار اجمل خان نے تصویر میں موجود ماڈل سچل افضال کو نادیہ حسین کا خاوند قرار دیدیا۔

عبدالرحمان بھٹی نے لکھا کہ اللہ کی پناہ ہے، پیسے نے کیا کردیا ہے۔

حسن پرست نے لکھا کہ نادیہ حسین جان بوجھ کر اپنا جسم سچل افضال کے ساتھ لگارہی ہیں۔

ایک خاتون پرستار مہوش فاطمہ نے نادیہ حسین کو پاکستان کی ملائکہ اروڑا قرار دیتے ہوئے لکھا کہ بی بی کا بس نہیں چلتا کہ سب کچھ اتار دے۔

کسی نے ان کو بے شرم کہا تو کوئی درید دہنی پر اتریا۔

اب تک نادیہ حسین کی جانب سے پرستاروں کی جانب سے پیرانا سالی کا شکار بنائے جانے پر کوئی جوابی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ تحاریر