عائزہ خان انسٹاگرام پر 1 کروڑ سے زائد فالوورز والی پہلی پاکستانی سیلبرٹی بن گئیں
آج انسٹاگرام پر میرے پرستاروں کی تعداد 10 ملین ہوگئی ہے اس محبت کیلئے اپنے چاہنے والوں کی شکرگزار ہوں
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل عائزہ خان انسٹا گرام پر 10 ملین سے زائد فالوورز تک پہنچنے والی پہلی پاکستانی سیلبرٹی بن گئیں، انھوں نے 10 ملین فالوورز تک پہنچنے کا جشن دبئی میں اپنی فیملی کے ساتھ منایا۔
پاکستان ڈرامہ انڈسٹریکی معروف اداکارہ عائزہ خان نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اپنے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ آج انسٹاگرام پر میرے پرستاروں کی تعداد 10 ملین ہوگئی ہے اس محبت کیلئے اپنے چاہنے والوں کی شکرگزار ہوں۔ آپ لوگوں کی محبت کا بہت شکریہ”۔
یہ بھی پڑھیے
عائزہ خان نے ’نئے ہیئر کٹ‘ کے نام پر ‘وگ’ کا استعمال کیا،مداح کا دعویٰ
اداکارہ عائزہ خان کی سرمد کھوسٹ کی غیرمعمولی صلاحیتوں کی تعریف
View this post on Instagram
واضح رہے کہ میرے پاس تم اور اور پیارے افضل جیسے لازال ڈراموں میں اپنی اداکاری کےجوہر دیکھانے والی اداکارہ عائزہ خان حالیہ دبئی میں اپنی فیملی کے ساتھ ہیں جہاں سے وہ اپنے مداحوں کو تقریبا روزانہ ہی اپنی مصروفیات سے آگاہ کرتی رہتی ہیں ،عائزہ خان پاکستان کی پہلی فنکار بن گئی ہیں جن کے انسٹاگرام پر 10 ملین سے زائد پرستار ہیں، عائزہ خان کے بعد اداکارہ ایمن خان کو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کرنے والی پاکستانی مشہور شخصیت ہیں ، گذشتہ دسمبر میں دونوں فنکاروں کے 7.8 ملین فالوورز تھے لیکن ایمن کو بھی ماہرہ خان اور عاطف اسلم کے ساتھ فوربس کی ایشیا کے 100 ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔