نیٹ فلکس سی ای او نے اسکوئڈ گیم کے نئے سیزن کا اعلان کردیا

صرف دوسرا نہیں بلکہ کئی اور سیزن بھی بنائے جائیں گے، اسکوئڈ گیم ٹی وی سیریز کا ویڈیو گیم بھی بنے گا۔

نیٹ فلکس نے مقبول ترین سیریز اسکوئڈ گیم کا دوسرا سیزن بنانے کا اعلان کیا ہے، نیٹ فلکس کے شریک بانی اور چیف کانٹینٹ آفیسر ٹیڈ سیرنڈوز نے تصدیق کی ہے کہ کورین منی سیریز دوبارہ آرہی ہے۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران کہا کہ اسکوئڈ گیم کی کائنات تو ابھی صرف شروع ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کبریٰ خان کلاسیکی سیریز The Munsters کی مداح نکلیں

چین میں کرپٹ افسران کے اعتراف جرم پر ٹی وی سیریز بن گئی

ان سے قبل بھی سیریز کے تخلیق کار ہوانگ ڈونگ نے کہا تھا کہ اس سیریز کا دوسرا حصہ بھی آئے گا اور اس کی منصوبہ بندی کے مراحل چل رہے ہیں۔

سیرنڈوز نے فی الحال یہ نہیں بتایا کہ کب نئی سیریز نشر ہوگی یا اس میں کیا فلمایا جائے گا۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر اس سیریز کے نئے سیزن بھی نشر ہوئے تو جلد ہی اسکوئڈ گیم کا ویڈیو گیم بھی تیار ہوجائے گا۔

متعلقہ تحاریر