عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کا ‘سجن دس نا’ مقبول ہوگیا
'سجن دس نا' کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا تیسرا گانا ہے، یوٹیوب پر 15 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے، سوشل میڈیا پر چرچے۔
عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کا کوک اسٹوڈیو کیلیے گایا ہوا گانا ‘سجن دس ناں’ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہو گیا۔ ایک دن میں گانے کو یوٹیوب پر 15 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کورونا فرنٹ لائن ورکز کو خراج تحسین: شہزاد رائے نے نیاگانا پیش کردیا
فواد چوہدری کو مریم نواز کا گانا پسند آگیا
گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی عاطف اسلم ٹاپ ٹرینڈز پر چھائے رہے۔
View this post on Instagram
عاطف نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سجن دس نا ریلیز ہو چکا ہے۔ ‘سجن دس نا’ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا تیسرا گانا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین مومنہ مستحسن اور عاطف اسلم کی جوڑی کو پسند کر رہے ہیں اور دونوں کے گائے ہوئے گیت کو بھی مقبولیت مل رہی ہے۔