کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسر ذوالفقار علی کو نرملا مگھانی کا قانونی نوٹس موصول

نرملا مگھانی نے "تو جھوم" نغمے کی دھند کے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی پر کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسر کو 100 ملین روپے کا نوٹس بھیجا ہے۔

اندرون سندھ کی فوک گلوکارہ نرملا مگھانی کے اپنے قانونی وکیل کے ذریعے کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسر ذوالفقار جے خان (جو کہ زلفی کے نام سے مشہور ہیں) کو کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے ہٹ سونگ ‘تو جھوم’ کے میوزک کمپوزیشن کی دھن چوری کرنے پر قانونی نوٹس بھیجا ہے۔

نرملا مگھانی کا دعویٰ ہے کہ کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسر نے گانے "تو جھوم” کی دھن اس گانے سے اٹھائی سے اٹھائی ہے جو انہوں نے گانے کی ریلیز سے کچھ عرصہ پہلے اسے(زلفی) کو بھیجی تھی۔ تاہم زلفی نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

ملائکہ اروڑا اور نورا فاتحی میں نیا مقابلہ

عیسائیت کےپرچار کے الزام پر متھیرا کی وضاحت

سونپا۔ کوک اسٹوڈیو 14 کے گانے تو جھوم سے متعلق کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر نرملا مگھانی کی قانونی ٹیم نے پیر کو زلفی کو 100 ملین روپے مالیت کا قانونی نوٹس بھیجا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

قانونی نوٹس میں زلفی کو مخاطب کرکے کہا گیا ہے کہ "میری موکلا نرملا مگھانی نےجون 2021 میں "تو میرا رانجھا” کی کمپوزیشن بھیجی تھی اس امید پر کہ اسے بڑا بریک ملے گا تاہم آپ (زلفی) نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔

اس کے بجائے، ایک سال بعد، وہ اچانک کوک اسٹوڈیو کے لیے وہی گانا لے کر آئے ہیں۔

قانونی نوٹس میں کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسر زلفی سے گانے کا استعمال بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور نرملا مگھانی سے رسمی اجازت لینے کو کہا گیا ہے۔

نوٹس میں لکھا گیا ہے، "میری کلائنٹ (نرملا مگھانی) نے 14 جون 2021 کو اپنی کمپوزیشنز بشمول "تو میرا رانجھا” کی کمپوزیشن آپ کو آپ کے موبائل پر، واٹس ایپ میسنجر کے ذریعے بھیجی جو سب وائس نوٹ کی شکل میں تھیں۔”

"کاپی رائٹ قوانین کے مطابق آپ کو مذکورہ گانا یوٹیوب پر ٹیلی کاسٹ/براڈکاسٹ یا اپ لوڈ کرنے کا حق نہیں ہے، جب تک کہ آپ نے میرے کلائنٹ سے اس کی اجازت نہ لیں کیونکہ یہ میرے کلائنٹ کے نوٹس اور کمپوزیشن کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔”

دوسری جانب کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسر ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ "”ہمیں کل شام ایک نوٹس موصول ہوا ہے اور ہماری قانونی ٹیم مناسب وقت پر مکمل تیاری کے ساتھ جواب دے گی۔ اس طرح، ہم محترمہ مگھانی کی طرف سے شروع کی گئی قانونی کارروائی کے اپنے جوابات کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔”

متعلقہ تحاریر