عتیقہ اوڈھو کی وزیراعظم عمران خان کی تعریف
عمران خان چاہتے تو اپنی شہرت سے لطف اندوز ہوسکتے تھے لیکن انھوں مسائل کے حل کیلئے سیاست میں قدم رکھا
معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مسائل سے صرف نظر کرنے کے بجائے اور شہرت کی زندگی سے لطف اندوز ہونے کےبجائے مسائل کے حل کیلئے سیاست کا انتخاب کیا۔
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھوں نے سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وزیراعظم عمران خان کی مسائل کے حل کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ لوگ وقت کے ساتھ تبدیل ہوجاتےہیں ایک پلے بوائے کے طورپر شہرت رکھنے والے عمران خان بھی وقت کے ساتھ تبدیل ہوکر انسان دوست کے طورپر جانے جانے لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عتیقہ اوڈھو کا نیا ڈرامہ سیریل ‘عشقِ جنون’ نشر ہونے کوتیار
اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی تیسری شادی، نواسہ بھی موجود
View this post on Instagram
عتیقہ اوڈھوں نے عمران خان کا ایک پرانا انٹر ویو شیئر کیا اور اس کےساتھ مزید لکھا کہ عمران خان چاہتے تو دیگر معروف لوگوں کی طرح ملکی مسائل سے نظر بچاکر اپنی شہرت سے لطف اندوز ہوسکتے تھے لیکن انھوں نے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات شروع کیئے اور سیاست میں قدم رکھا ، انھوں نے کہا کہ عمران خان کو اس کا کریڈٹ ضرور دیا جانا چاہئے جس کے وہ مستحق ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ عتیقہ اوڈھو وزیراعظم عمران خان کی بڑی حمایتی ہیں اور اکثر وہ اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ سے حکومت کو ان مسائل کی جانب متوجہ کرتی رہتی ہیں جہاں ان کو لگتا ہے کہ غفلت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ، عتیقہ اوڈھو نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے امتحانات منسوخ کرنے کے بارے میں غور کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ’جب طلبہ ہجوم والے کمرہ امتحان سے اپنے گھروں کو واپس جائیں گے تو ناصرف اُنہیں کورونا وائرس کا خطرہ ہوگا بلکہ وہ اپنے گھر بھی اس وبا کو لیکر جائیں گے۔