شمعون عباسی نے شوبز کے مشہور جوڑوں میں طلاق کی وجہ بتادی

اگر بیوی اسٹار ہو تو لوگ شوہر کے سامنے اس کی قدر کرنا شروع کردیتے ہیں، بیویوں کو زیادہ کام دیتے ہیں اور ان سے فلرٹ بھی شروع کردیتے ہیں،اداکار

اداکار شمعون عباسی نے شوبز کے مشہور جوڑوں میں بڑھتی ہوئی طلاقوں کی وجہ بتادی۔شمعون عباسی کہتے ہیں اگر بیوی اسٹار ہو تو لوگ شوہر کے سامنے اس کی قدر کرنا شروع کردیتے ہیں۔

اداکار  نے مزید کہا کہ لوگ صرف شوہر کے ردعمل کو دیکھنے کے لیے جان بوجھ کر اس کے سامنے بیوی کو عزت دیں گے ، خاص طور  پر اگر اس کی بیوی بڑی اسٹار ہے، تو وہ لڑکیوں کو زیادہ کام دیں گے اور فلرٹ بھی شروع کردیں گے اور  لوگ ایسا  صرف مزے لینے کے لیے کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے

اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی پہلی نیٹ فلکس ویب سیریز کی ریلیز کا اعلان

عروبہ طارق 10 لاکھ انسٹاگرام فالوورز والی پہلی پاکستانی اینکر

واضح رہے کہ اداکار شمعون عباسی کی دومعروف اداکاراؤں کے ساتھ شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔شمعون عباسی کی پہلی شادی جویریہ عباسی سے ہوئی تھی  جبکہ ان کی دوسری شادی اداکارہ حمائمہ ملک سے ہوئی تھی۔

انسٹاگرام صارفین نے شمعون کے ان خیالات پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ شمعون  نے شاید انہیں وجوہات کے باعث اپنی بیگمات کو طلاق دی تھی۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ شمعون کو جویریہ عباسی اور حمائمہ ملک کے ساتھ یہ تجربہ ہوچکا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ  اس کا مطلب ہے کہ اداکار مانی میں مردانہ انا بالکل بھی نہیں  ہے ،شاید اسی لیے حرا اتنی کامیاب ہے۔

متعلقہ تحاریر