کرسٹیانو رونالڈو کا محبوبہ کی سالگرہ منانے کا انوکھا انداز

کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی محبوبہ جارجیناروڈریگویز کی 28ویں سالگرہ انوکھے انداز میں منائی ۔فٹبالر نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ  پر جارجینا کی وڈیو اور تصاویر  کی نمائش کروائی اور خصوصی لیزر لائٹ شو کا اہتمام بھی کیا۔

اس موقع پر کرسٹیانو رونالڈو نے برج خلیفہ پر جارجیا کے نیٹ فلکس شو”آئی ایم جارجینا  “ کی تشہیر کا بھی اہتمام کیا۔کرسٹیانورونالڈو  نے اپنے انسٹاگرام پیج پر تقریب کی تصاویر شیئر کیں اور پرتگالی زبان میں اپنی گرل فرینڈ کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

یہ بھی پڑھیے

کرسٹیانو رونالڈو کی 12 سالوں کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی

یوئیفا چیمپیئنز لیگ، رونالڈو اور میسی کی کارکردگی مایوس کن

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Cristiano Ronaldo (@cristiano)

جارجیناروڈریگویز نے بھی اپنے انسٹاگرام پیج پر اپنے بچوں سمیت فیملی کی تصاویر شیئرکیں۔جارجینا نے تصاویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ  یہ دلچسپ دن ختم ہو گیا، میں اسے الفاظ بیان نہیں کر سکتی، شکریہ، شکریہ، شکریہ کرسٹیانو رونالڈو۔تم مجھے ہر روز خوش کرتے ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Georgina Rodríguez (@georginagio)

جارجینا نے دبئی انتظامیہ کا بھی شکریہ اداکیا۔انہوں نے لکھا کہ  ہمیشہ ہمارے ساتھ اچھا سلوک کرنے اور ہمیں گھر کا احساس دلانے کے لیے دبئی کا شکریہ۔ آپ سب کا شکریہ جنہوں نے اس دن کو اتنا خاص بنانے کے لیے کام کیا۔ میری اور میرے خاندان کی خوشی میں ہمیشہ خوش رہنے کے لیے آپ کا شکریہ ۔

سالگرہ کو یادگار بنانے پر جارجینا کی بہن نے بھی رونالڈو کا شکریہ ادا کیا۔

اطلاعات کے مطابق برج خلیفہ پر 3 منٹ کی وڈیو نشر کرنے پر ڈھائی لاکھ درہم وصول کیے جاتے ہیں جبکہ ویک اینڈز پر چارجز میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ تاہم رونالڈو کے لیے یہ رقم کوئی معنی نہیں رکھی کیونکہ  وہ  دنیا  کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

جارجینا نے ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں تقریب کی مزید تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں خوشی کے آنسوپونچھتے ہوئے  رونالڈو اور اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔جارجینا نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ خوابوں  کو تعبیر مل گئی۔

متعلقہ تحاریر