اداکارہ یاسرہ رضوی کہاں جارہی ہیں؟

اداکارہ یاسرہ رضوی نے اپنے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا۔ اداکارہ  نے اپنا سامان باندھنے کی تصویر شیئرکرتے ہوئے معنی خیز کیپشن میں لکھ ڈالا۔

اداکارہ یاسرہ رضوی اپنی بے باک اداکاری   اور شاعری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ آگے بڑھنا  ہی  واحد راستہ ہے ، جسمانی ، جذباتی ، ذہنی اورجغرافیائی طور پر .. حرکت کرنے کا مطلب  یہ ہے کہ عمل اور اعمال سے چیزیں بنتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

یاسرہ رضوی نے طلاق کی افواہوں کی تردید کردی

یاسرہ رضوی کی شاعری کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasra Rizvi (@yasrarizvi)


اداکارہ یاسرہ رضوی نے لکھا کہ بسا اوقات آگے بڑھنے کیلیے صوفے سے صرف اپنی تشریف کو ہلانا ہی  کافی ہوتا ہے اور کبھی کبھار اس  مقصد کیلیے  پیکنگ کے  ڈبوں کی  ضرورت پڑتی ہے، بہت سارے ڈبوں کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اداکارہ یاسرہ رضوی کی اپنے شوہر سے علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد اداکارہ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی تھی۔

یاسرہ نے کہا کہ میں سوچتی ہوں کہ کیا لوگ سوشل میڈیا آنے کے بعد سے ان باتوں کی پیش بینی اتنی آسانی سے کرنے لگے ہیں یا ہم ہمیشہ سے ہی غیر معمولی شادیوں کے ٹوٹنے کے انتظار میں رہتے ہیں۔

انہوں نے نے کہا تھا  کہ اگر وہ immature خواتین کی طرح سوشل میڈیا پر ہر وقت اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر نہیں کرتیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کی طلاق ہوچکی ہے۔

متعلقہ تحاریر