اداکار یاسر حسین کی انسٹاگرام پر بیگم کے حسن کی تعریف
یاسرحسین نے لکھا کہ اس گل زرد کو نہیں معلوم میں اسے دیکھ کر نڈھال ہوا۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کی نئی تصاویر مداحوں کے درمیان وائرل ہوگئیں ہیں ، ہردلعزیز اداکارہ اقراء نے اپنے شوہر یاسرحسین کے ساتھ تصویر شیئر کی جس پر تبصرہ کرتے ہوئے یاسرحسین نے اپنی اہلیہ کے حسن کی خوب تعریف کی۔
اداکارہ اقراء عزیز نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اور اپنے شوہر یاسر حسین کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دونوں خوبصورت دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ان کے مداح بھی اس تصویر کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں سفید رنگ کا لباس زیب تن کیئے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
قراء عزیز انڈین اداکار پنکج تریپاٹھی کی مداح
ہرالنسا صفدر اور اقرا عزیز میں حیرت انگیز مشابہت
View this post on Instagram
اپنی اہلیہ کی جانب سے شیئر کردہ تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے یاسرحسین نے لکھا کہ اس گل زرد کو نہیں معلوم میں اسے دیکھ کر نڈھال ہوا۔
واضح رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین اپنی عمدہ اداکاری اور پھر اپنی شادی کے حوالے سے خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے ، جبکہ حالیہ ہی یاسر حسین نے اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز کو شادی کی دوسری سالگرہ پر منفرد انداز میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے مزید چار سے پانچ بچوں کی خواہش ظاہر کردی جس کے بعد مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہا رکیا جارہا تھا۔









