نورا فتحی کا سفید شیروں کے ساتھ فوٹو شوٹ
رقص کی دیوی نے دو سفید شیروں کے ساتھ کھلے آسمان تلے وقت گزارا، انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں، ایڈونچر کی شوقین نکلیں۔

بالی ووڈ میں رقص کی دیوی نورا فتحی نے انسٹاگرام پر شیروں کے ساتھ چند تصاویر پوسٹ کی ہیں، یہ شیر بھی عام نہیں بلکہ سفید شیر ہیں جن کی دنیا بھر میں تعداد بہت کم رہ گئی ہے۔
View this post on Instagram
نورا نے تصویر کے ساتھ کیپشن دیا کہ اب کے بعد مجھ میں بالکل انہی شیروں جیسی توانائی ہوگی، یہ بہت خوبصورت ہیں۔
نورا نے فیروزی رنگ کی ہائی نیک اور گہرے نیلے رنگ کی جینز پہنی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ملائکہ اروڑا اور نورا فاتحی میں نیا مقابلہ
جم اور ورزش ملائکہ اروڑا کی زندگی کا اہم حصہ
دو سفید شیر ان کے سامنے بغیر کسی زنجیر کے بیٹھے ہیں، ایک شیر جمائی لے رہا ہے اور دوسرا اپنے ساتھی کو دیکھ رہا ہے، نورا دونوں شیروں کے عقب میں بیٹھ کر پوز دے رہی ہیں۔
دوسری تصویر میں ایک شیر بالکل سامنے کیمرے کو دیکھ رہا ہے اور نورا اس کے بالکل پیچھے بیٹھی پوز دے رہی ہیں۔
یہ اچھی بات ہے کہ نورا فتحی شوبز کے علاوہ بھی ایڈونچر کرتی رہتی ہیں لیکن انہیں ملائکہ اروڑا کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کے رقص میں مزید نکھار پیدا ہو۔









