بالی وڈ میں ہیروئن کا کیریئر مردوں سے بہت کم ہے، ٹوئنکل کھنہ

کرینہ کپوراور ٹوئنکل کھنہ نے فلمی دنیا سے متعلق بہت ساری باتیں کی اور کئی افواہوں کی حقیقت سے آگاہ کیا

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کا اداکارہ اور ایکشن ہیرو اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے شو میں  کہنا ہے کہ انھیں آج بھی یاد ہے جب انھوں نے اپنی بہن  کرشمہ کپور کے ساتھ فلم کے سیٹ پر اکشے کمار کو دیکھا تھا تو وہ بہت چھوٹی تھیں اور اسکول میں پڑھتی تھیں  اور آج  میں ان کے ساتھ فلموں میں کام کررہی ہیں۔

ٹوئنکل کھنہ کی میزبانی میں یوٹیوب چینل "ٹیوک انڈیا” پلیٹ فارم پر نشر ہونے والے اس پروگرام میں اداکارہ کرینہ کپور اور ٹوئنکل کھنہ دونوں نے ہی فلمی دنیا سے متعلق بہت ساری باتیں کی اور افواہوں کی حقیقت سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

اکشے کمار کنستر میں رکھی وہسکی کی طرح بوڑھا ہورہا ہے، ٹوئنکل کھنہ

اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی شادی کو 21 برس مکمل

 

انھوں نے بتایا کہ کرینہ کپوراور ان کے دونوں خاندان آپس میں جڑے ہوئے ہیں، اور ایک موقع پر یہ افواہ پھیلی تھی کہ راج کپور ان کی والدہ ڈمپل کپاڈیہ کے حقیقی والد ہیں۔ ” جبکہ  ان کے حوالے سے بہت ساری غلط فہمیاں موجود ہیں کہ رشی کپور ان کے حقیقی والد ہیں  جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

کرینہ کپور کی جانب سے اکشے کمار کو صدا بہار قرار دینے اور کہا کہ وہ حیرت انگیز ہیں جس پر  ٹوئنکل کھنہ نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ بالی وڈ میں مردوں کا کیریئر خواتین سے زیادہ ہوسکتا ہے ، کئی ہیروئن آئیں اور چلی گئیں لیکن مردوں کا  کیریئر ابھی بھی جاری ہے ۔

متعلقہ تحاریر