بیٹی نے سارہ خان کی نیندیں اڑا دیں

ویڈیو میں ان کی بیٹی بہت چاق و چوبند اور فریش نظر آرہی ہے لیکن سارہ خان کی آنکھیں نیند سے بوجھل ہیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے ننھی بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ نئی تصویر شیئر کردی جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ ننھی  بیٹی نے اپنی ماں کو رات بھر سونے نہیں دیا

گذشتہ روز پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ  خان نے سماجی رابطوں کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  اپنی بیٹی  کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں  وہ اپنی بیٹی کےبرابر میں لیٹی ہوئی ہیں، ویڈیو میں ان کی بیٹی بہت چاق و چوبند اور فریش نظر آرہی ہے لیکن سارہ خان نیند سے بوجھل آنکھوں کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ سارہ خان 100 خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں شامل

سارہ خان ٹک ٹاک پر آگئیں

ادکارہ سارہ خان نے اپنی بیٹی کے ساتھ شیئر کردہ ویڈیو کے ساتھ  کیپشن میں لکھا "نیند سے محروم” اداکارہ کی ویڈیو پر ان کے مداحوں نے  اپنے اپنے تبصرے کیئے اور نیک خواہشات کے ساتھ  دعائیں دیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر بیٹی عالیہ فلک کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

چند روز قبل بھی اداکارہ سارہ خان کی جانب سے اپنی بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ کو بیٹی کو گود میں اٹھائے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں اور میری بیٹی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

اس سے قبل سارہ خان انھوں نے اپنے شوہر فلک شبیر اور ننھی بیٹی عالیہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں بابا کی گود میں خود کو محفوظ محسوس کرتی ہوں۔‘ سارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھی عالیانہ کو فلک شبیر گود میں اٹھائے ہوئے ہیں اور اسے سلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر