سارہ خان ٹک ٹاک پر آگئیں

اداکارہ نے مداحوں کے ساتھ رابطہ بڑھانے کے لیے سوشل میڈیا پر قدم رکھ دیا

پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ سارہ خان بھی ٹک ٹاکر بن گئیں۔

ڈرامہ سیریل ثبات میں بہترین پرفارمنس دینے کے بعد سارہ کے مداحوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اداکارہ نے مداحوں کے ساتھ رابطہ بڑھانے کے لیے سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

سارہ خان نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔

میک اپ کراتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو پوسٹ کے ساتھ اداکارہ نے اپنی ٹک ٹاک آئی ڈی بھی شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

اب سارہ کے مداح نہ صرف ان کی تصاویرانسٹاگرام پردیکھ سکیں گے بلکہ ٹک ٹاک پرسارہ کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھنے کوملیں گی۔

سارہ حال ہی میں گلوکار فلک شبیرکے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسک ہوئی ہیں۔ جس کے بعد ان کے متعدد فوٹو شوٹس منظرعام پر آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

گوری خان نے شاہ رخ خان کا ایک اور گھر سجا دیا

سارہ فلک

سارہ خان

اداکارہ سارہ خان 22 جولائی 1992 کو سعودی عرب کے شہر مدینہ میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کیریئر کی شروعات 2012 میں کی۔ نجی ٹی وی کے ڈرامے’بڑی آپا’ میں معاون اداکارہ کے کردارکو بہترین طریقے سے نبھایا۔

سارہ خان کا نام 2014 میں بی بی سی کی جانب سے جاری کردہ 100 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

اداکارہ کو 2015 میں ڈرامہ ‘محبت آگ سی’ میں عمدہ پرفارمنس دینے پر ہم ٹی وی نے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیا۔

ٹک ٹاک

گزشتہ چند ماہ سے ٹک ٹاک کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ ناصرف نوجوان بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر کی مشہور شخصیات نے اس ایپ کو جوائن کرلیا ہے۔

متعلقہ تحاریر