اداکارہ عائشہ عمر کو ڈرائیور کی جانب سے خوبصورت تحفہ
اداکارہ عائشہ عمر کو ان کے ڈرائیور نے ایک خوبصورت تحفہ دیا ہے جسے دیکھ کر عائشہ عمر خوشی سے نہال ہوگئیں۔
اداکارہ عائشہ عمر نے گزشتہ روز سندھی کڑاہی والے لباس میں اپنی تصاویر انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیں۔سندھ کے ثقافتی لباس نے عائشہ عمر کے حسن میں چار چاند لگادیے۔
یہ بھی پڑھیے
بچپن محرومیوں میں گزرا، اپنی آمدنی سے3گھر چلارہی ہوں، عائشہ عمر
عائشہ عمر نے کامیابیوں کا کریڈٹ اپنی والدہ کو دیدیا
View this post on Instagram
اداکارہ نے تصاویر میں کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ اندرون سندھ مقیم میرے ڈرائیور کی اہلیہ نے یہ جوڑا اپنے ہاتھوں سے کڑاہی کیا ہے،اس کی نفاست اور پیار دیکھ کر میرا دل بھر آیا ہے۔اداکارہ نے اپنے مداحوں کو جمعے کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
سندھی کڑاہی سے تیار جوڑے میں اداکارہ عائشہ عمر کافی خوش نظر آئیں جبکہ ادکارہ سہائے علی ابڑو کے علاوہ مداحوں کی بڑی تعداد نے عائشہ عمر کے جوڑے کی تعریف کی تاہم تعریفوں کے ساتھ ساتھ اداکارہ کو کچھ تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
ایک مداح نے اداکارہ کی تصحیح کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سندھی نہیں بلوچی لباس ہے جبکہ ایک خاتون مداح نے لباس کے ساتھ روایتی دوپٹہ نہ لینے پرانہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ایک خاتون نے اداکارہ سے اپنے لیے ایسا ہی لباس تیار کروانے کی فرمائش بھی کرڈالی۔